مالیگاؤں شہر ایس پی جناب چندر کانت کھانڈوی کی مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے ملاقات
قتل، خودکشی، نشہ اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے سلسلے میں آج مورخہ 19 ستمبر کو دوپہر بارہ بجے شہر ایس پی جناب چندر کانت کھانڈوی صاحب ادارہ صوت الاسلام کے صدر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی خدمت میں مدرسہ معہد ملت حاضر ہوئے اور ان سے ملاقات کرکے ان موضوعات پر ان سے تفصیلی گفتگو کی، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اس طرف توجہ دلائی کہ جو سماجی برائیاں بڑھ رہی ہیں ان کے خاتمے کے لیے جہاں ایک طرف وعظ ونصیحت اور اصلاح کے کام کی ضرورت ہے، وہیں پولیس ڈپارٹمنٹ کو بھی اپنی ذمہ داری بحسن وخوبی نبھانی چاہیے اور شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر روک لگانی چاہیے،_ شہر ایس پی نے اپنی جانب سے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کریں گے اور ادارہ صوت الاسلام کی جانب سے جو سرگرمیاں سماجی خرابیوں کو دورکرنے کے لیے کی جارہی ہیں اس میں ان کا پورا تعاون اور مدد شامل حال رہے گی ان شاء اللہ! معہد ملت پہلی مرتبہ حاضر ہونے پر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے ایس پی صاحب کا استقبال بھی کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں