دھولیہ میں بارش کا قہر،19/ مکانات منہدم، جمعیۃ علماء کا متاثرہ علاقوں کا سروے
دھولیہ 22/ستمبر : علاقہ خاندیش کے مسلم اکثریت والے علاقہ دھولیہ میں گزشتہ کل موسلا دھار طوفانی بارش ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف محلوں لالہ سردارنگر، غوثیہ نگر، مدنی نگر، اینٹ بھٹی،خواجہ نگر، بھلائی،اسلام پورہ،نہرو نگر، قبرستان کا کنارہ اور دیوپور میں واقع مکانات میں پانی در آیا، جس سے مکانات میں موجود روز مرہ کے استعمال کے ساز و سامان کچھ بہہ گئے اور اکثر نا قابل استعمال ہو گئے۔پانی کے بھراؤ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں واقع 19/مکانات منہدم ہوگئے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ کے ذمہ داروں کا ایک وفد مولانا ضیاء الرحمٰن قاسمی کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں کا سروے کیا، اور جل بھراؤ کی تباہی و بربادی کا اپنی آنکھوں سے معائنہ کیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل 1988میں بھی کچھ ایسے ہی حالات پیدا ہوئے تھے، گزشتہ شب مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے جب پانی مکانوں میں داخل ہونے لگا تو مکینوں نے پریشانی کے عالم میں اپنی جان کو بچانے کے لئے دوسروں کے گھروں میں پناہ لی۔ صبح ہوتے ہی جب پانی کا زور کچھ کم ہوا تو کچھ مکان منہدم ہوچکے تھے، ایسے مکانات کی تعداد19/بتائی گئی ہے۔
وفد نے متاثرین کو حوصلہ رکھنے کی تلقین اور ان کوامداد کی یقین دہانی کرائی۔ اور اپنی جائزہ رپورٹ بالا جمعیۃکو بھیج کر متاثرین کی ہر ممکن امداد کی درخواست کی ہے۔
جمعیۃ علماء کے وفد میں مولانا ضیاء الرحمٰن قاسمی، مولانا شکیل احمد قاسمی، مفتی شفیق احمد قاسمی، حافظ محمد الطاف انعامی، حٓجی محمد مشتاق صوفی، حاجی محمد شوال امین، شیخ اکبر عبد الغنی سر، حاجی زاہد حسین بھیا،عبد المحیط بھائی، اعجاز رفیق،محمد عار فعرش، شیخ پرویز، طاہر بھیا، وسیم بھائی، مسعود احمد اور آصف احمد شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں