src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 28 ستمبر، 2022




جنتادل سیکولر نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس لے کر یہ اعلان کیا تھا کہ شہر بھر میں کارپوریشن یا پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ہو رہے تعمیراتی کاموں کے تخمینہ اور کام کی تفصیل کا بورڈ لگنا چاہیئے تا کہ تعمیراتی کاموں میں شفّافیت لائی جاسکے اور بدعنوانی پر لگام لگے۔ پریس کانفرنس میں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمدمستقیم ڈِگنیٹی نے اعلان کیا تھا کہ اسلامپورہ وارڈ نمبر 12 میں انکے فنڈ سے زیرِ تعمیر انصار روڈ کے تخمینے اور کام کی تفصیل کا بورڈ آویزاں کیا جائیگا۔

حسب اعلان کل بروز منگل، مورخہ 27 ستمبر، شام میں اسلامپورہ کے سرکردہ افراد و ساکنان کی موجودگی میں مستقیم ڈگنیٹی نے انصار روڈ کی تعمیر کےتخمینے اور کام کی تفصیل کا بورڈ لگوایا۔ بورڈ پر سڑک کی تعمیر پر ہونے والے خرچ، زیر تعمیر روڈ کی لمبائی و چوڑائی، ورک آرڈر نمبر اور ٹھیکیدار کے نام کی تفصیل موجود ہے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج شہر بدعنوانی کیوجہ سے کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ لوگ بڑے تعمیراتی کاموں کی مانگ کرنے کی بجائے سڑک اور گٹر کی تعمیر کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہیں۔ شہر میں کوئی کام ہوتا ہے تو اسکی تفصیل عوام کے سامنے نہیں پیش کی جاتی جسکی وجہ سے بدعنوانی ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔ ایسے حالات میں ہم نے محسوس کیا کہ تعمیری کاموں میں شفافیت لانا انتہائی ضروری ہے۔ حفاظت گروپ کے عارف نوری نے تعمیراتی کام کی تفصیل کا بورڈ لگنا چاہیے یہ مشورہ دیا تھا جس پر ہم نے عمل کرنے کا ارادہ کیا اور پریس کانفرنس میں اسکا اعلان کیا۔ ساتھ ہی ہم نے دیگر لیڈران سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسطرح کے بورڈ لگا کر انکے فنڈ سے ہوئے کاموں کی تفصیل عوام کے سامنے پیش کریں۔

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ انصار روڈ پر آویزاں بورڈ پر کام کی مکمل تفصیل درج ہے۔ کسی کو بھی کام پر ہورہے خرچ یا نوعیت پر کوئی سوال ہو تو وہ مزید معلومات حاصل کرسکتا ہے کیونکہ ہم نے اس پر ورک آرڈر نمبر بھی درج کیا ہے۔ ہم شہر کے تمام لیڈران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے فنڈ سے جاری یا مکمل ہوئے کام کی تفصیل کا بورڈ لگائیں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ کتنا پیسہ خرچہ ہوا اور کس معیار کا کام کیا گیا۔ جو ایماندار ہوگا وہ بورڈ لگانے میں پہل کریگا۔ جن کے دل میں چوری کی نیت ہوگی وہ بورڈ نہیں لگائیں گے۔

تعمیراتی کاموں کی تفصیل کا بورڈ لگانے کے تعلق سے جنتادل سیکولر کی جانب سے کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی کو بھی مطالباتی مکتوب دیا جائیگا۔ اگر بورڈ آویزاں نہیں کیا جاتا تو جنتادل سیکولر ڈھول بجا کر اپنا احتجاج درج کریگی۔

آخر میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر میں ہورہے تعمیراتی کاموں میں شفافیت لانا اور بدعنوانی پر لگام کسنا انتہائی ضروری ہے۔ بدعنوانی کیوجہ سے ایک سڑک کو کئی بار تعمیر کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات میں شہر صرف روڈ اور گٹر کی سیاست میں الجھ کر رہ گیا ہے اور دیگر اہم کام جیسے تعلیمی اداروں کا قیام ٹھنڈے بستے میں چلے گئے ہیں۔ ہمارا موقف ہیکہ اگر کسی سڑک کی تعمیر ہوتی ہے تو اسکا معیار ایسا ہوکہ وہ ۲۰-۲۵ سال تک قائم رہے تاکہ عوامی خزانہ دیگر اہم تعمیراتی کاموں پر صرف ہو-

زیر تعمیر انصار روڈ پر کام کی تفصیل کا بورڈ لگانے کے مثالی قدم پر حفاظت گروپ و اسلامپورہ کے سرکردہ افراد نے مستقیم ڈگنیٹی کو مبارکباد پیش کی اور انکی کوشش کو سراہا۔ اس موقع پر جنتادل سیکولر کے ذمہ داران اور اہلیان اسلامپورہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages