پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی جمہوری قدروں کی مخالفت_
پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس سے منسلک تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگادی گئی ہے۔ جمہوری ملک میں سماجی تنظیموں اور اپنےحق کی آواز بلند کرنے والی جماعتوں پر پابندی لگانا عدم برداشت اور آمریت کی ایک مثال ہے٬ اگر یہ سمجھا جارہا ہے کہ اس طرح حوصلوں کوپست اور ہمتوں کو مردہ کیا جاسکتا ہے تو یہ خوش فہمی ہے
ملک میں جوصورتحال بنائی جارہی ہےاس سےبھی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے ٬پچھلےدنوں پی ایف آئی سے جڑے ہوئے لوگوں کو جس طرح نشانہ بنایا گیا اور اب پانچ سال کے لیےجو پابندی لگائی گئی ہے, دونوں باتیں جمہوری قدروں اور منصفانہ رویے کے خلاف ہیں ملک کےانصاف پسند باشندوں کو اس کے خلاف مل جل کر آواز لگانی چاہیے اور سماجی تنظیموں سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
محمدعمرین محفوظ رحمانی
(صدر ادارہ صوت الاسلام)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں