src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گفٹ پر پابندی پرنسپل حراء انگلش اسکول سیّد شگفتہ قادری کا ٹیچرس ڈے پر قابل تقلید فیصلہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 ستمبر، 2022

گفٹ پر پابندی پرنسپل حراء انگلش اسکول سیّد شگفتہ قادری کا ٹیچرس ڈے پر قابل تقلید فیصلہ



  گفٹ پر پابندی پرنسپل حراء انگلش اسکول سیّد شگفتہ قادری کا ٹیچرس ڈے پر قابل تقلید فیصلہ



 طلباء و طالبات اساتذہ کی قدر کریں جو تمہارے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں: مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا اظہارِ مسرت



 مالیگاؤں : 5 ستمبر تعلیمی حلقے میں ایک عظیم دن کہلاتا ہے کہ اس دن کو ٹیچرس ڈے کے طور پر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے جہاں طالبان علم اپنے مشفق و مہربان معماران قوم اساتذۂ کرام کو تحفہ تحائف پیش کرتے ہوئے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اس سال سے ٹیچرس ڈے پر بچوں کے ذریعے ٹیچرس کو دیے جانے والے گفٹ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس تناظر میں سیّد شگفتہ قادری (پرنسپل حراء انگلش اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے کہا کہ اسکول میں امیر غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے ہوتے ہیں مالی طور پر خوشحال لوگ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے استاد کو عمدہ گفٹ دیتے ہیں جبکہ غریب بچے اس موقع پر احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں ہمارے قائد مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی تربیت اور ان کی نصیحتوں کے مطابق ہم نے اس طرح کا سخت فیصلہ لیا ہے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے پرنسپل صاحبہ نے کہا کہ اگر بچے ہمیں گفٹ دینا چاہتے ہیں تو وہ ہمیں اچھا رزلٹ دیں یہی ایک استاد کے لئے سب  بڑا تحفہ ہوگا  گفٹ میں خرچ ہونے والے پیسوں کو بچا کر اس کو اپنی تعلیم پر خرچ کریں اور اپنی تعلیم کو بہتر بنائیں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چیئرمین حراء انگلش اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے کہا کہ بچے اس یومِ اساتذہ کے موقع پر یہ عہد کریں کہ تعلیمی میدان میں ہر مقام پر سرخرو ہونگے اور اپنے اساتذہ کو ہماری کامیابی کی شکل میں بہترین گفٹ دینگے محمد جمیل رضوی (جنرل سیکریٹری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے پرنسپل صاحبہ کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری اسکول میں ایسے ٹیچرس ہیں جو بچوں کے لئے اس طرح کی ہمدردی رکھتے ہیں

پرنسپل سید شگفتہ قادری صاحبہ کے اس قابلِ تقلید فیصلے کو اسکول کے ٹیچنگ اسٹاف و ذمّہ داران کے علاوہ والدین و  سرپرست حضرات نے سراہنا کیں اور اطمینان و سکون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے فکر ہیں کہ ہمارے بچوں کا مستقبل ایسے فکر مند ٹیچرس کے ہاتھوں میں ہے

رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages