جے مالا کے بعد دلہن رائفل لے کر ڈھائیں ڈھائیں گولی چلانے لگی، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر شادیوں کی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ شادیوں میں لوگ دلہا اور دلہن سے متعلق ویڈیوز خوشی سے دیکھتے ہیں۔ ویڈیو میں دلہا اور دلہن کا جھول نظر آئے تو کیا کہنے۔ ان دنوں ایک ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو دلہن کی ہے۔ وہ اپنی شادی کے موقع پر بندوق سے فائرنگ کرتی نظر آرہی ہے۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دلہن جے مالا کے بعد کہیں سے بندوق لے کر آتی ہے۔ اس کے بعد اسٹیج سے ہی بندوق چلانا شروع کر دیتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ جب دلہن بندوق چلا رہی ہے تو شادی میں آئے ہوئے باراتی بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دلہن جیسے ہی فائرنگ شروع کرتی ہے، باراتیوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔ کئی باراتی تو گھبرائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دلہن کی اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ ویڈیو دیکھ کر حیران بھی ہیں۔ -
ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے اسے دھاکڑ دلہن کہا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب دلہن اپنی ہی شادی پر بندوق چلاتی ہے تو وہ بالکل نہیں گھبراتی۔ وہ ذرا بھی خوف محسوس نہیں کرتی۔ دلہن کا ایسا روپ دیکھ کر باراتی گھبرا اٹھے۔ دلہن کا یہ سویگ انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ایک صارف نے تبصرہ کیا، 'یہ تو پشپراج ہے بھائی۔' دوسری جانب ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر ایسی دلہن مل جائے تو کوئی مسئلہ نہیں'۔ ایک اور صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بہو سیلف ڈیفنس سیکھ کے آئی ہے۔ ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کو aapno_jalore143 نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں