ادتیہ ٹھاکرے کا مالیگاؤں دورہ اچانک ملتوی!!
مالیگاؤں (نامہ نگار) گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر شیو سینا کے یوا لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کی مالیگاؤں آمد کے چرچے زبان زد عام تھے. مذکورہ جلسہ عام کو لے کر شندے اور دادا بھسے جیسے باغیوں کا گروپ بھی گو مگو کے عالم میں تھا لیکن حالیہ دنوں جاری موسلا دھار بارش میں شرابور ہونے کی وجہ سے ادتیہ ٹھاکرے کا مجوزہ جلسہ عام اور دورہ اچانک ملتوی کردیا ہے. ادتیہ ٹھاکرے کے دورہ کے ملتوی ہونے پر نمائندہ نے شیو سینا کے ریاستی رابطہ کار حاجی آصف نیشنل والا سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے بتایا کہ بارش میں بھیگ جانے کے سبب ادتیہ ٹھاکرے موسمی وبائی بیماریوں کی ذد میں نزلہ و زکام کا شکار ہو گئے ہیں جس سے شفا یابی کے بعد قریبی تاریخوں میں ہی ان کا ملتوی شدہ مجوزہ دورے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا. عیاں رہے کہ ادتیہ ٹھاکرے کے مالیگاؤں دورہ اور جلسہ عام کو لے کر اگر شندے اور دادا بھسے کیمپ میں تجسس کا عالم طاری تھا تو شندے کی بغاوت کے بعد ادھو حامیوں کے حوصلوں کو مضبوطی و استحکام عطا کرنے کے خوش آئند اعلانات پر بھی عام شیو سینکوں کی نظریں لگی ہوئیں تھیں. آج بھلے ہی ادتیہ ٹھاکرے کا یہ جلسہ عام اور دورہ ناگریز وجوہات کی بناء پر ملتوی ہو گیا ہو لیکن آنے والے دو تین روز میں یہ جلسہ عام ضرور بہ ضرور منعقد ہوگا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں