شیوسینا ایم پی سنجے راؤت 14 دن کی عدالتی حراست میں، 22 اگست تک جیل میں رہیں گے
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرنے کے آٹھ دن بعد پیر کو یہاں کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ وہ 22 اگست تک جیل میں رہیں گے۔
پی ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج ایم جی دیشپانڈے نے راؤت کو عدالتی حراست میں بھیج دیا جب ای ڈی نے کہا کہ اسے ان کی اضافی تحویل کی ضرورت نہیں ہے۔
ای ڈی نے 31 جولائی کو بھانڈوپ میں راؤت کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ گورے گاؤں میں پاترا چال کی دوبارہ ترقی کے منصوبے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں یکم اگست کی صبح انہیں گرفتار کیا تھا۔
اسی معاملے میں، ای ڈی نے ہفتہ کو ایم پی کی بیوی ورشا راؤت سے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی اور ان کے قریبی ساتھی پروین راؤت کو گرفتار کیا تھا۔
61 سالہ سنجے راؤت کو پہلے چار دن کے لیے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا، جسے مزید بڑھا کر 8 اگست تک کر دیا گیا تھا۔ پیر کو انہیں دو ہفتے کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں