امامِ حُسین نے اپنی جان، اولاد اور مال قربان کر کے اللہ کے دین کو بچایا..... (مولانا سید محمد امین القادری)
آج اور کل ATT ہائی اسکول میں داستانِ آلِ رسول.... بزبانِ آلِ رسول
مالیگاؤں : 7 اگست بروز اتوار نور باغ چوک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام چوبیسواں سالانہ ذکرِ سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آٹھویں نششت بسلسلۂ داستانِ آلِ رسول.... بزبانِ آلِ رسول کے اپنے تیسرے خطاب میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے امام عالی مقام سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و آپ کے رفقاء کی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانگی کا تاریخی منظر علمائے اہلسنّت کی معتبر کتب کے حوالوں سے بیان فرمایا تمہیدی خطاب میں مولانا سید محمد امین القادری نے محفلِ ذکرِ شہادت حسین ہر سال کیوں منعقد ہوتی ہے اس کے اغراض مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نسل نو کو دین محمدی سے قریب کرنے کے لئے اُن کے اندر اسلامی بیداری پیدا کرنے کے لئے ہر سال واقعۂ کربلا بیان کیا جاتا ہےـ امام عالی مقام اور ان کے جانثار اقرباء کی قربانی اتنی سستی نہیں ہے کہ ہم اس کو یوں ہی فراموش کردیں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت سے لیکر ایامِ جوانی، میں اور ہر موڑ پر اللہ کے رسول ﷺ، خاتون جنت سلام اللہ علیہا، مولائے کائنات کرم اللہ وجہہ الکریم نے میدان کربلا کی یاد دلائی اپنے ملفوظات حسنہ میں آپ نے خلافت راشدہ اور اس کے بعد ہونے والے واقعات یزید اور یزیدیوں کے کالے کرتوتوں کو عوام کے روبرو پیش کیاـ اصلاحی خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے حاضرین کو کہا کہ اپنے گھروں میں اسلامی ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنے بچوں کو امام حسین کی قربانیوں کو پڑھائیں اپنے بچوں کو اسلاف کرام کی سیرتِ پاک سے روشناس کروائیں یہی مقصد کے تحت سنی دعوت اسلامی اس طرح کے اجتماعات اور محافل کا انعقاد کرتی ہے کہ ہمارے بچے دامنِ مصطفیٰ ﷺ میں پناہ لیں اور شریعت محمدی کے مطابق اپنی زندگی کو بسر کریں
آج کی محفل میں سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے اہلسنّت اسٹیج پر موجود تھے جبکہ عمائدین شہر، اور دیگر معزز سماجی فلاحی اصلاحی شعبوں سے وابستہ افراد کی خصوصی شرکت ہوئی اسی طرح داستانِ آلِ رسول.... بزبانِ آلِ رسول سماعت کرنے کے لئے شہر مالیگاؤں کے مرد و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے
رپورٹ : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
(بارش ہونے کی صورت میں پروگرام طئے شدہ مقام پر ہی ہوگاـ)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں