src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشاط گرلس ہائی اسکول میں تقریبِ وداع و تہنیت برائے رحمانی فرزانہ عبدالرحمن صاحبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 اگست، 2022

نشاط گرلس ہائی اسکول میں تقریبِ وداع و تہنیت برائے رحمانی فرزانہ عبدالرحمن صاحبہ

 



نشاط گرلس ہائی اسکول میں تقریبِ وداع و تہنیت برائے رحمانی فرزانہ عبدالرحمن صاحبہ



از :- (امتیاز رفیق سر) 





اچھے اور بہ اخلاق اساتذہ کے سبکدوش ہونے کے خلا کو بہت مشکل سے پر کیا جاتا ہے، حالیہ دنوں شہر مالیگاؤں کی بیشتر اسکولوں سے ایسے ہی خوش اخلاق اور مثالی اساتذہ سبکدوش ہوئے ان سبکدوش ہونے والے اساتذہ کی فہرست میں ایک نام رحمانی فرزانہ عبدالرحمن صاحبہ کا بھی ہے جو نہایت فعال، متحرک، ایماندار معلمہ رہی ہیں. جن کی نظیر نہ  صرف شہر کے اس باوقار ادارہ نشاط گرلس ہائی اسکول تک ہے بلکہ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میں بھی قابل احترام ہے. آپکی ادارے میں 31 سالہ خدمات کے اعتراف اور ریٹائرمنٹ پر اسکول مینجمنٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریبِ تہنیت و وداع کا انعقاد بروز سنیچر کو صبح گیارہ بجے ادارے ہذا میں کیا گیا، اس تقریبِ وداع میں آپ مہمان مکرم کی حیثیت سے دیگر مہمانانِ معظمین جن میں سوسائٹی چیئرمین مولانا نثار عبدالستار صاحب،  محترمہ سائرہ میڈم (صدر معلمہ پرائمری) اور محترمہ صبیحہ میڈم (صدرِ معلمہ ہائی اسکول ) کے ہمراہ از اول تا آخر تقریب کی زینت رہی، تقریب کا آغاز شہناز میڈم کی تیار کردہ طالبات کے ذریعے ہوا جس میں طالبات نے قرآت، حمد نعت اور استقبالیہ گیت اپنی مترنم آواز میں پیش کر داد و تحسین حاصل کی بعد از این اسکول مینجمنٹ کی جانب سے امسال SSC BOARD EXAM میں DISTINCTION حاصل کرنے والی طالبات کو اسناد اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا، تقریب کے اگلے حصے میں صدر معلمہ صبیحہ میڈم نے غرض و غایت بیان کی اور اساتذہ میں محترمہ سمیہ میڈم نے حقیقی لفظوں میں نہایت دل نشیں انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا، وہی اسکول کے نہایت فعال معلم جناب عتیق سر نے اپنے تجربات ماضی سے لیکر حال تک نہایت احسن طریقے سے پیش کیا، اس تقریب کی صدارت جناب مولانا نثار احمد عبدالستار صاحب فرما رہے تھے جن کے دست مبارک سے رحمانی فرزانہ عبدالرحمن صاحبہ کو ہدیہ تہنیت پیش کیا گیا، امسال ادارے ہذا نے اعتراف خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے جسے افتخارِ نشاط کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کی سب سے اول اہل محترمہ رحمانی فرزانہ عبدالرحمن صاحبہ ہوئی. اپنے جذباتی اظہار خیال میں میڈم نے اس اعزاز کو حاصل ہونے پر اراکین انجمن کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ساتھ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا، آپ کی گراں قدر خدمات پر سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا جس کی خواندگی امتیاز رفیق سر نے کی، اختتام پر پُرو ایکٹیو سائنس ٹیچر محترمہ بشریٰ میڈم نے حرف شکریہ پیش کیا، اس پروقار تقریب کی از اول تا آخر نظامت جناب امتیاز رفیق سر نے کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages