src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> راہل گاندھی نے ترنگے کی جگہ نہرو کی ڈی پی لگا کر دیا بی جے پی کو جواب، ساتھ ہی لکھا یہ مسیج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 3 اگست، 2022

راہل گاندھی نے ترنگے کی جگہ نہرو کی ڈی پی لگا کر دیا بی جے پی کو جواب، ساتھ ہی لکھا یہ مسیج






راہل گاندھی نے ترنگے کی جگہ نہرو کی ڈی پی لگا کر دیا بی جے پی کو جواب، ساتھ ہی لکھا یہ مسیج


 وزیر اعظم نریندر مودی کی صدا پر مرکزی حکومت ملک بھر میں 'ہر گھر ترنگا' مہم چلا رہی ہے۔  آج نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ایک بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  اس ریلی میں کئی مرکزی وزراء اور بی جے پی لیڈران نے شرکت کی۔  حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور لیڈران  کو بھی اس مہم میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے اس میں حصہ نہیں لیا۔


 حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس الزام کا راہول گاندھی نے اپنے انداز میں جواب دیا ہے۔  انہوں نے ٹوئیٹر پر نہ صرف اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی بلکہ ایک پیغام بھی لکھا۔

 راہل گاندھی نے ترنگے کی تصویر کے ساتھ اپنا ڈی پی بدلا ہے۔  اس تصویر میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو ہاتھ میں ترنگا پکڑے نظر آ رہے ہیں۔  راہل نے اس تصویر کو ٹوئیٹ کرکے مسیج لکھا ہے، 'دیش کی شان ہے, ہمارا ترنگا۔  ہر ہندوستانی کے دل میں ہے, ہمارا ترنگا۔

 آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنگے سے ڈی پی بدلنے کی شروعات کی ہے۔  اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہوڑ لگ گئی ہے۔  تمام مرکزی وزراء، ممبران پارلیمنٹ، بی جے پی لیڈروں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی اپنی ڈی پی بدلی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages