الحَمدُ اللہ! گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ میں ملی 9 سالہ عظمیٰ مسکان کو اس کے والدین کے حوالے کیا گیا۔
از قلم: حاجی شاہد انجم مالیگاؤں
خدمت خلق بہترین عمل ہے۔ نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی آرزو محض خدمت خلق کے جذبہ کے تحت مالیگاؤں شہر کا معروف گم شدہ بچوں کی تلاش گروپ کے نام سے نہ صرف قائم کیا گیا۔ بلکہ روز بروز اس گروپ کو تعاون کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے اس گروپ کو سلسلہ وار طرز پر جاری رکھا گیا ہے۔گروپ کی ستائس گذشتہ دنوں شہر کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد عامر عثمانی ملی صاحب دامت برکاتہم نے بھی کی۔اور ادارے کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنی تحریر قلم بند کی۔
ضرورت اس بات کی ہے ہم چاہتے ہیں اس کام کا دائرہ وسیع ہو یہ کام صرف مالیگاؤں شہر کے لیے نہیں ہے۔۔ہر شہر میں اس طرح کا کام ہونا چاہئے۔ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جو احباب اس گروپ سے جڑ نا چاہتے ہیں۔بوہ ضیاء الرحمن مسکان سے اس نمبر پر رابطہ قائم کریں۔
9270021180
گروپ میں جوائنٹ ہونے کے لیئے اس لنک کو کلک کریں۔اور گم شدہ بچوں کی جو پوسٹ آپ تک پہنچے۔اُس پوسٹ کو ثواب کی نیت سے سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔ہو سکتا ہے آپ کے تعاون سے کسی کی اولاد اُس کے والدین تک با آسانی پہنچ جائے۔
گذشتہ دنوں عظمیٰ مسکان جس کی عمر 8 سال تھی۔جبا ر بھائی کی ہوٹل گاندھی نگر کپڑامارکیٹ میں 2 اگست 2022 شام میں 5 بجے ملی تھی۔اس کی اطلاع ضیاء الرحمن مسکان کو دی گئی۔اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر سینڈ کیا گیا۔
الحَمدُ اللہ کافی محنت و مشقت کے بعد رات دیڑھ بجے اس بچی کے ذمہ دران سے رابطہ قائم ہوا۔۔بچی مالیگاؤں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈپو میں اپنی فیمیلی کے ساتھ آئی تھی۔ سوشل ورکر وسیم باغبان یوا صدر راشٹر وادی کانگریس پارٹی گرو وار وارڈ مالیگاؤں۔نے اس بچی کو رات دیر گئے تک۔اپنے مکان میں با حفاظت رکھا۔ وسیم بھائی کی فیمیلی نے بھی اپنا تعاون پیش کیا۔ لڑکی کو جب اُس کی فیملی کے حوالے کیا گیا اس وقت رئیس شاہ،وسیم باغبان،بچی کے رشتے دار عتیق بھائی۔اور دیگر احباب بھی وہاں موجود تھے۔اُن کی فیملی والوں نے تعاون کرنے والوں کا اور گم شدہ بچوں کی تلاش گروپ کو دل سے دعائیں دی۔اور شکریہ ادا کیا۔
اس نیک کام میں بچی کو اُس کے والدین تک پہنچانے کے لیے واٹس اپ گروپ پر پوسٹ سینڈ کرنے والے تمام دوستوں کو اللہ پاک بہترین جزاے خیر عطا فرمائے (آمین)


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں