5 اگست جمعہ سے مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا خطاب شروع
امسال ذکرِ شہدائے کربلا کی چوبیسویں سالانہ محفل منعقد ہوگی
مالیگاؤں : ماہ محرم الحرام اپنے تمام تر فیوض و برکات لئے ہوں فرزندان توحید پر سایہ افگن ہے اس ماہ میں بے شمار تاریخی، واقعات رو نما ہوئے ہیں جس کی ایک طویل فہرست ہے مگر ان سب میں سب سے اہم جو اس ماہ کو مزید افضل بنادیتے ہے وہ واقعہ کربلا ہے خاندان رسول ﷺ کے چشم و چراغ راکب دوش پیمبر، امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و آپ کے رفقاء کی شہادت سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس قربانی کو خراج عقیدت و محبت پیش کرنے کے لیے اہل محبت طبقہ مختلف محافل کا انعقاد کرتا ہے گذشتہ 23 سالوں سے سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ماہ محرم الحرام میں ذکرِ شہدائے کربلا و ذکرِ سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد کیا جارہا ہے امسال 2022ء یہ 24 واں سالانہ پروگرام ہورہا ہے جس کے پانچ اجتماعات شہر کی مختلف مساجد اہلسنّت میں منعقد ہوئے جسمیں مفتیان کرام و علمائے اہلسنّت کے ایمان بیانات ہوئے معمول اہلسنّت کے مطابق سیرتِ مصطفیٰ جان رحمت ﷺ، و خلفائے راشدین کی سیرتِ مبارک بیان کی گئی بروز جمعہ 5 اگست کو چھٹی نششت مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ میں منعقد ہوگی جس میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا ایمان افروز خطاب ہوگا اسی طرح 6 اگست کو بعد نمازِ مغرب جیلانی چوک،7 اگست کو بعد نمازِ مغرب نور باغ چوک، 8 اور 9 اگست کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گراونڈ پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و آپ کے جانثاران کی قربانیوں کو سلسلہ وار خطاب فرمائیں گے ان تمام پروگرام کو حرا اسلامک چینل یوٹیوب چینل مالیگاؤں کے ذریعہ براہ راست لائیو پری دنیا میں نشر کیا جائے گا
عاشقانِ اہل بیت سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان تمام محافل میں شرکت فرما کر بارگاہِ شہدائے کربلا میں اپنی عقیدت و محبّت کا نذرانہ پیش کریں
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں