src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر میں ریل حادثہ، مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 50 مسافر زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 17 اگست، 2022

مہاراشٹر میں ریل حادثہ، مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 50 مسافر زخمی

 



مہاراشٹر میں ریل حادثہ، مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 50 مسافر زخمی



مہاراشٹر : مہاراشٹر کے گونڈیا میں ایک ہولناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔  مہاراشٹر کے گونڈیا ٹرین حادثہ میں مسافر اور مال گاڑی کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔  اس حادثے میں 50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔  بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ مال گاڑی اور مسافر ٹرین بھگت کی کوٹھی کے درمیان سگنل نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا۔  تاہم اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  یہ واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا۔  تاہم ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔


اے این آئی کے ٹوئیٹ کے مطابق مہاراشٹر کے گونڈیا میں مال ٹرین اور مسافر ٹرین کے درمیان زوردار ٹکر کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ ٹرین چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے راجستھان کے جودھ پور جا رہی تھی۔  بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے بھگت کی کوٹھی کے درمیان سگنل ملنے کی وجہ سے پیش آیا۔


ٹرینوں کے تصادم کے بعد 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔  بتایا جا رہا ہے کہ مسافر اور مال گاڑی دونوں ایک ہی سمت جا رہے تھے۔  مسافر ٹرین کو سگنل مل گیا تھا اور آگے بڑھ رہی تھی۔  لیکن گونڈیا سے پہلے مال گاڑی کو سگنل نہیں ملنے کی وجہ سے وہ پٹری پر کھڑی تھی۔  اس کے بعد مسافر ٹرین پیچھے سے مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔  اس حادثے میں ٹرین میں سوار 50 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنھیں بغرض علاج گونڈیا کے سرکاری و نجی اسپتال میں لے جایا  گیا۔


انڈین  ریلوے کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ صبح 4.30 بجے ریلوے پٹریوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔  جس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے وہ صبح 5.24 بجے جائے وقوع سے روانہ ہوئی اور 5.44 بجے گونڈیا پہنچی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages