src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 17 اگست، 2022

 




آج بتاریخ 15/ اگست 2022ء بروز پیر صبح 9 بجے جمعیۃ علماء (ارشد مدنی) شمال مغربی زون حلقہ جوہو گلی کے زیرِ اہتمام نزد فاروقیہ مسجد جوہوگلی اندھیری ویسٹ ممبئی 400058 میں رسم پرچم کشائی بڑے آب و تاب سے ہوئی و بعد نماز عشاء زیر سرپرستی حضرت مولانا زکریا قمر صاحب قاسمی سرپرست جمعیۃ علماء شمال مغرب زون اور حضرت مولانا عباد الرحمن صاحب قاسمی امام وخطیب فاروقیہ مسجد جوہوگلی کی صدارت میں جلسہ کا انعقاد ہوا  جس میں ترجمان جمعیۃ حضرت مولانا مفتی یوسف صاحب قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر و امام وخطیب کھار جامع مسجد نے حاضرین کے روبرو فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی میں جتنی قربانیاں ہم نے پیش کی کسی اور نے اتنی نہیں کی۔ ملک ہندوستان کی خوبصورتی بھی ہمارے اسلاف کے تعمیری کاموں سے ہے اسلاف نے ملک کو بے شمار عمارتیں عطاء کئے ہیں جو صدیوں سے اس ملک کی شان و شوکت کہلا رہیں ہیں جس کی وجہ سے دیارِ ہند جگمگا رہا ہے ہمیں ہمارے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے لئے اپنی خدمت پیش کرنا ہےـ اور یہ اسوقت ہوگا جب ہم سچے پکے مسلمان بنیں اور حضورﷺ کی سیرت کو تھامے رکھیں۔ جلسہ کی قیادت فرماتے ہوئے حضرت مولانا عطاء اللہ صاحب نے دعاؤں سے خوب  سراہا اور ملک میں امن و شانتی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 
مجلس کا آغاز قاری حفظ الرحمٰن صاحب استاد جامعہ سراج العلوم بھیونڈی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی، حافظ شفیق الرحمن صاحب مؤذن فاروقیہ مسجد جوہوگلی نے نعت النبی سے مجلس کی روح افزاء کی، حضرت مولانا محمد شاہد صاحب قاسمی استاد الجامعۃ عربیہ معراج العلوم چیتاکیمپ نے نظامت فرمائی، حضرت مولانا وہاج اطہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اندھیری، حضرت مولانا قاری عبدالعلیم صاحب قاسمی استاد جامعہ سراج العلوم بھیونڈی، حضرت مولانا معراج القمر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء جوہوگلی، حضرت مولانا مفتی محفوظ الرحمن صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جوہوگلی، محترم جناب الحاج شمیم احمد اعظمی صاحب خازن جمعیۃ علماء جوہوگلی، حافظ محمد ارشد صاحب نائب خازن جمعیۃ علماء جوہوگلی، قاری محمد فرقان صاحب  جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء موگرہ پاڑہ اندھیری ایسٹ، مفتی محمد ظفر صاحب قاسمی، جناب عبدالرزاق صاحب، جناب محمد ہاشم صاحب، و دیگرعلماء وحفاظ واراکین فاروقیہ مسجد مجلس میں شریک رہے ۔ بعدہٗ حضرت مفتی صاحب کی دعاء پر  پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ بحمداللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages