ممبئی کے جم ٹرینر شبھم بھگت کے گھر سے این سی بی کا چھاپہ، گانجہ چرس اور ایل ایس جی سمیت کئی منشیات برآمد
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں پاور لفٹر اور جم ٹرینر شبھم بھگت کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران گانجہ، چرس اور ایل ایس جی سمیت کئی قسم کی منشیات برآمد کی گئی۔ این سی بی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پھر اسے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے شبھم کو 2 دن کی این سی بی حراست میں بھیج دیا ہے۔
این سی بی کی ٹیم نے اس معاملے میں شبھم بھگت سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ اس کے بعد جو معلومات سامنے آئیں گی اس کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔ اس ڈرگ ریکیٹ کے پیچھے مزید لوگوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں کچھ اور گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔
کچھ دن پہلے، ممبئی میں این سی بی نے ممنوعہ کوڈین بیسڈ کف سیرپ (سی بی سی ایس) کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور تقریباً 50 لاکھ روپے کی نشہ آور اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔ مسلسل نگرانی کے بعد، این سی بی نے اس گینگ کے اہم ارکان، ان کے کردار، کام کاج، مالی ذرائع اور مختلف آپریشنل تفصیلات کو اکٹھا کیا۔
این سی بی کے مطابق، سی بی سی ایس کا ذخیرہ اصل میں مغل سرائے سے مہاراشٹر کے پونے کو فرضی پتوں اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر اتر پردیش کے وارانسی کے راستے بھیجی جا رہا تھا. سی بی سی ایس کا یہ ذخیرہ پونے ریلوے اسٹیشن پر موصول ہوا تھا۔ اس کے بعد اسے مختلف سطح کے مقامی اسمگلروں کے ذریعے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر بھیجا جانا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں