src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سونالی پھوگٹ کیس میں بڑی کاروائی: کلب کا مالک گرفتار، باتھ روم سے منشیات برآمد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 27 اگست، 2022

سونالی پھوگٹ کیس میں بڑی کاروائی: کلب کا مالک گرفتار، باتھ روم سے منشیات برآمد

 


سونالی پھوگٹ کیس میں بڑی کاروائی: کلب کا مالک گرفتار، باتھ روم سے منشیات برآمد


  ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈر سونالی پھوگٹ کی موت کے معاملے میں گوا پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔  پولیس نے گوا میں کرلی کلب کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔  اس سے پہلے، پولیس سونالی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور خاندان کے الزامات کے بعد سدھیر اور سکھبندر کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔


  ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈر سونالی پھوگٹ کی موت کے معاملے میں گوا پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔  پولیس نے گوا میں کرلی کلب کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی پولیس نے کلب کے باتھ روم سے منشیات بھی برآمد کی ہے۔  اس معاملے میں پولیس نے اب تک 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔  پھوگٹ کے پی اے سدھیر سنگوان، کرلی کلب کے مالک سکھویندر سنگھ اور ایک منشیات فروش پولیس کی حراست میں ہیں۔


  کرلی کلب کے مالک کو گرفتار کرنے سے پہلے پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور اہل خانہ کے الزامات کے بعد سدھیر اور سکھبندر کو گرفتار کرلیا ہے۔  سدھیر سنگوان اور سکھویندر واسی 22 اگست کو پھوگٹ کے ساتھ گوا پہنچے تھے۔دراصل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سونالی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات تھے۔


  اس کے ساتھ ہی گوا پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لیا ہے، جس میں سدھیر سونالی کو بوتل سے کچھ دیتے ہوئے نظر آرہا ہے، لیکن ٹک ٹاک اسٹار اسے بار بار روک رہی ہے، وہ اس چیز کو پینے سے گریز کررہی ہے۔  اب پولیس کو شبہ ہے کہ یہ مادہ ایم ڈی ایم اے منشیات ہے جو سونالی کو دی جارہی ہے۔  اس کی تصدیق کے لیے کہا جا رہا ہے کہ کیمیکل ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔


  پولیس سونالی پھوگٹ کی موت کے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔  انکشاف ہوا ہے کہ منشیات فروش نے ہوٹل میں سکھوندر کو ایم ڈی ایم اے دیا تھا۔  سکھوندر نے منشیات کو ٹوائیلیٹ میں چھپا رکھا تھا۔  پولیس نے 2 گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔


گوا پولیس نے کہا کہ اب تک 20-25 سے زیادہ لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔  اس میں کرلی ریسٹورنٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔  انجونا تھانے میں پولس کرلی کلب کے مالک سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔  دوسری جانب ملزم سدھیر سنگوان اور سکھوندر کو آج دوپہر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  معلومات کے مطابق، گوا پولیس دونوں ملزمین کی 14 دن کی تحویل مانگے گی۔


 آئی جی اوم ویر سنگھ بشنوئی نے کہا تھا کہ سونالی پھوگٹ کے بھائی کی شکایت کے بعد ہم نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور ہم نے سب کے بیانات لیے اور جہاں وہ گئے تھے وہاں کا دورہ کیا، ملزمان کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا، پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ سونالی پھوگٹ زبردستی کوئی مادہ یا دوسری چیز دی گئی۔


 آئی جی اوم ویر سنگھ بشنوئی نے یہ بھی بتایا کہ سونالی پھوگٹ کو زبردستی نشہ آور دوا پلائی گئی، جس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی، صبح ساڑھے 4 بجے جب وہ قابو میں نہیں آئی تو ملزمان اسے ٹوائیلیٹ  میںلے گئے، 2 گھنٹے تک کیا کرتے رہے؟  ملزمان نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا، ہم نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہیں اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 سونالی کے بھائی نے شکایت کی تھی کہ سونالی کی موت نہ صرف قتل ہے بلکہ قتل کے پیچھے سازش اور اس کا مقصد بھی واضح ہے۔  سونالی کے بھائی نے بتایا تھا کہ سونالی کے پی اے سدھیر سنگوان اور اس کے دوست سکھویندر نے مل کر اس کی بہن کو سازش کے جال میں پھنسایا تھا۔  سکھویندر نے تقریباً تین سال قبل سونالی کے کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر ریپ کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔  تب سے سدھیر اور اس کا دوست سکھویندر سونالی کو مسلسل بلیک میل کر رہے تھے۔  یہ دونوں درمیان میں سونالی کے کھانے میں زہریلی چیزیں بھی ملاتے تھے۔


 دراصل، گوا پولیس نے منگل کو بتایا تھا کہ 42 سالہ سونالی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔  تاہم سونالی پھوگاٹ کی بہن نے ان کی موت کو سازش قرار دیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages