src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی بجلی کمپنی کے افسران سے ملاقات .وفد نے بنکروں کو درپیش بجلی کے مسائل سے کمپنی کو کیا آگاہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 اگست، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی بجلی کمپنی کے افسران سے ملاقات .وفد نے بنکروں کو درپیش بجلی کے مسائل سے کمپنی کو کیا آگاہ



مستقیم ڈگنیٹی کی بجلی کمپنی کے افسران سے ملاقات 


وفد نے بنکروں کو درپیش بجلی کے مسائل سے کمپنی کو کیا آگاہ


جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایک وفد نے آج بجلی کمپنی کے سی ای او و دیگر آفیسران سے ملاقات کی- وفد نے سی ای او پریم سنگھ اور ٹیکنیکل محکمہ کے ذمہ دار پرکاش چندن کو بنکروں کو پیش آرہے بجلی کے مسائل سے آگاہی کرائی۔ وفد نے شکایت کی کہ روزانہ گھنٹوں بجلی منقطع ہونے کیوجہ سے بنکروں کو پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے۔ اسکے علاوہ فالٹی بل و دیگر شکایات کا ازالہ بھی ضروری ہے- وفد نے مطالبہ کیا کہ بجلی کمپنی بنکروں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے جلد عملی اقدامات اٹھائے۔


بنکروں کے مسائل پر نمائندگی کے علاوہ وفد نے محلہ نیاپورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی کی شکایت ذمہ داران سے کی. ڈونگرالا فیڈر سے جڑے علاقے جیسے دیانہ میں بھی بار بار بجلی سپلائی منقطع ہونے کی شکایت بھی کی گئی- تمام باتوں کو سنجیدگی سے سننے کے بعد سی ای او پریم سنگھ نے یقین دلایا کہ بجلی سپلائی بند ہونے کی شکایت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آفیسران نے دیگر مسائل کی یکسوئی کا تیقن بھی دیا۔ وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ ماجد گولڈن، مسیح اللہ بیسٹ، ابوللیث انصاری، اہلیان نیاپورہ و دیانہ اور دیگر افراد موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages