وارڈ نمبر 14 میں گولڈن نگر، محمد آباد و اطراف کے علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے صاف صفائی نہ ہونے کیوجہ سے گندگی اور مچھروں کی بہتات سے لوگ پریشان ہیں- گندگی اور مچھروں کی بہتات کے سبب مختلف بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں- اہلیان وارڈ نمبر 14 کی تکالیف کو سمجھتے ہوئے کل اراکین جنتادل سیکولر عزیز ریاض اور سلطان احمد تانے ماما نے کئی محلوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروایا- گولڈن نگر، محمد آباد، ریاض ہوٹل والے کی گلی، خلیل ہائی اسکول، مسجد زہرہ حجن اور مسجد عثمان غنی کے اطراف جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا-
مزید معلومات دیتے ہوئے عزیز ریاض نے بتایا کہ وارڈ نمبر 14 میں صفائی کرمچاریوں کی لاپرواہی و عدم توجہی کیوجہ سے گندگی کا انبار لگا ہوا ہے- گٹریں صاف نہیں ہورہی ہیں اور مچھروں کی بہتات سے ساکنان انتہائی پریشان ہیں- کئی افراد گندگی کیوجہ سے بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں- اسلیے آج ہم نے وارڈ کے کئی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروایا-
عزیز ریاض نے مزید کہا کہ ہم نے صفائی کرمچاریوں کو انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر صاف صفائی کو لیکر سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا تو ہم کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کریں گے اور کرمچاریوں کی لاپرواہی کے ثبوت بھی پیش کریں گے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں