src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے ملاقات, معہد ملت کا مہتمم مقرر کیے جانے پر دیں مبارکباد- - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 اگست، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے ملاقات, معہد ملت کا مہتمم مقرر کیے جانے پر دیں مبارکباد-

 




 مستقیم ڈگنیٹی کی مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے ملاقات, معہد ملت کا مہتمم مقرر کیے جانے پر دیں مبارکباد-


12 نومبر تشدد معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو، نوجوانان شہر کو نشے کی لت سے پاک کرانے کا عزم
 


گزشتہ دس مہینوں سے مالیگاؤں شہر کے بےقصور افراد ناسک سینٹرل جیل میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- محروسین کی جلد رہائی کے لئے قانونی سطح  پر ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے- لیکن بدقسمتی سے کچھ نا کچھ وجوہات کی بنا پر اب تک انکی رہائی عمل میں نہیں آسکی ہے- مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی جانب سے محروسین کے لئے شہر میں کئ دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا- مولانا عمرین صاحب بےگناہ افراد کی رہائی کے لیے خصوصی دعاوں کے ساتھ محروسین کے لئے اظہارِ ہمدردی کے کلمات بھی اپنی تقاریر میں فرمارہے ہیں۔




کل جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے ملاقات کی  اور انہیں معہد ملت کا مہتمم مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی- مستقیم ڈگنیٹی نے مولانا عمرین صاحب سے درخواست کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کے خلاف جمہوری و پرامن طریقے پر احتجاج کی پاداش میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے بےگناہ افراد کے لئے مسلسل دعائیں کرتے رہیں-

دوران ملاقات مولانا محمد عمرین صاحب نے مستقیم ڈگنیٹی سے ١٢ نومبر کیس کی مکمل معلومات حاصل کی اور ضمانت کے راستے میں آرہی دشواریوں گفتگو بھی کی- مولانا محمد عمرین صاحب نے محروسین کی رہائی کے لئے قانونی جدوجہد کررہے افراد کو دعاؤں سے بھی نوازا.

اسی کے ساتھ موصوف نے مالیگاوں شہر میں نوجوانوں میں نشہ کی عادت اور قتل غارت گری کے عام ہونے پر تشویش کا اظہار کیا- اصلاح معاشرہ کے پروگرام اور کس طرح ہماری نسلوں کو برائ کے راستے سے روکا جاسکتا ہے، اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی- مختلف پروگراموں کا انعقاد کرکے عوام کو بیدار کرنے اور  نوجوانوں کو برائی، نشہ، غنڈہ گردی وغیرہ سے روکنے کی کوشش کی جائے گی، اس کا ارادہ بھی کیاگیا- اس ملاقات میں مستقیم ڈگنٹی کے ساتھ عمرفاروق الخدمت، مسیح اللہ بیسٹ، ابوالیث انصاری وغیرہ موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages