12 نومبر معاملہ: جنتادل سیکولر وفد کی مولانا مدثر حسین ازہری سے ملاقات
کل ہائی کورٹ میں اہم سماعت کے پیش نظر خصوصی دُعاؤں کی درخواست
مالیگاؤں : 12 نومبر تشدد معاملے کے محروسین کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کیساتھ جنتادل سیکولر کے ذمہ داران محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں علماۓ کرام سے مسلسل ملاقات کررہے ہیں. اسی سلسلے میں آج جنتادل سیکولر کے وفد نے شہر کے قدیم دینی ادارے جامعہ حنفیہ سنیہ کے پرنسپل، جامعتہ الازھر (قاہرہ) سے فارغ حضرت مولانا مدثر حسین ازہری صاحب سے ملاقات کی. دوران ملاقات مستقیم ڈگنیٹی نے مولانا مدثر حسین ازہری صاحب کو 12 نومبر معاملے کی تفصیلات پیش کی. مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ سے بے گناہ افراد جن میں سماجی خدمت گار بھی شامل ہیں، قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں. محروسین کی ضمانت و رہائی کے لیے جنتادل سیکولر مسلسل قانونی جدوجہد کررہی ہے- اب تک 20 سے زائد افراد مقامی عدالت سے ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں. بقیہ افراد کی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں کوشش کی جارہی ہے.
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کئی مرتبہ ہائی کورٹ میں ضمانت پر شنوائی کی تاریخ ملی لیکن بورڈ پر نمبر پیچھے ہونے کیوجہ سے سماعت نہ ہوسکی- جج کی منتقلی جیسی دشواریاں بھی حائل ہوئیں. لیکن ہم مسلسل کوشش کرتے رہے اور بالا آخر 29 اگست کی تاریخ سماعت کے لیے طئے ہوچکی ہے اور ریگولر ضمانت کے بورڈ پر بھی عرضداشت کا پہلا نمبر ہے. مستقیم ڈگنیٹی نے مولانا مدثر حسین ازہری صاحب سے درخواست کی کہ وہ دعا کریں کہ 29 اگست کو سماعت ہوجائے اور فیصلہ محروسین کے حق میں آئے. اسکے علاوہ مستقیم ڈگنیٹی نے مولانا مدثر حسین ازہری صاحب سے نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف مہم چلانے کی بھی درخواست کی.
مولانا مدثر حسین ازہری صاحب نے کہا کہ وہ اور انکے ادارے میں تعلیم حاصل کررہے طلبا مسلسل محروسین کی رہائی کے لیے دعا کررہے ہیں اور 29 اگست کو بھی خصوصی دعا کی جائیگی. موصوف نوجوانوں میں نشے کے بڑھتے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسکے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں تعاون کا تیقن دیا. آج وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سہیل عبدالکریم، ابوللیث انصاری و دیگر افراد موجود تھے- اس سے قبل جنتادل سیکولر کے وفد نے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی اور مولانا سید محمد امین القادری صاحبان سے بھی ملاقات کر محروسین کی رہائی کے لیے دعاکرنے کی درخواست کی تھی.
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں