src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> رکن جنتادل سیکولر عزیز ریاض کی کامیاب کوشش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 28 اگست، 2022

رکن جنتادل سیکولر عزیز ریاض کی کامیاب کوشش

 


رکن جنتادل سیکولر عزیز ریاض کی کامیاب کوشش


 بکرا والا سائزنگ کے سامنے سے کچرا صاف کرایا گیا، گھنٹہ گاڑی کی شروعات



وارڈ نمبر 14 بکرا والا کی سائزنگ کے سامنے خالی جگہ پر برسوں سے کچرا پھیکا جارہا تھا- صفائی نہ ہونے کیوجہ سے کچرا ہفتوں ہفتوں جمع رہتا تھا جسکی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں تعفن و مچھروں کی بہتات رہتی تھی- کچرا جمع ہونے کی ایک اہم وجہ یہ تھی کہ وہاں کچرا گاڑی (گھنٹہ گاڑی) نہیں آتی تھی-


اس ضمن میں رکن جنتادل سیکولر عزیز ریاض نے نہ صرف اس جگہ کی مکمل صفائی کرائی بلکہ ایک مستقل حل بھی نکالا- عزیز ریاض نے علاقے میں کارپوریشن کی گھنٹہ گاڑی روزانہ آئے اس تعلق سے کوشش کی اور اب وہاں کل سے گھنٹہ گاڑی آنا شروع ہوجائیگی- اسکے علاوہ عزیز ریاض نے علاقے کے سرکردہ افراد کیساتھ وہاں رہائش پزیر افراد سے گزارش کی کہ وہ کھلی جگہ پر کچرا نہ پھینکیں بلکہ گھنٹہ گاڑی میں کچرا ڈالیں-

 جنتادل سیکولر، مالیگاؤں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages