src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نورانی نگر میونسپل اردو اسکول نمبر 43 کی عمارت خستہ حال، کارپوریشن کی عدم توجہی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 28 اگست، 2022

نورانی نگر میونسپل اردو اسکول نمبر 43 کی عمارت خستہ حال، کارپوریشن کی عدم توجہی



نورانی نگر میونسپل اردو اسکول نمبر 43 کی عمارت خستہ حال، کارپوریشن کی عدم توجہی


 اسکول کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ہیڈ مسٹریس نے کی مستقیم ڈگنیٹی سے نمائندگی کی درخواست





مالیگاؤں : نورانی نگر میں واقع میونسپل کارپوریشن اردو اسکول نمبر 43 کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے- اسکول میں جگہ جگہ سلیب ٹوٹ کر گرچکا ہے- اس وجہ سے وہاں تعلیم حاصل کررہے طلبا اور اساتذہ کو خطرہ لاحق ہے- لیکن کارپوریشن انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے- اس ضمن میں اسکول کی مدد کے لیے وہاں کی ہیڈمسٹریس نے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کی درخواست کی تھی-




کل بروز سنیچر مستقیم ڈگنیٹی نے میونسپل کارپوریشن اردو اسکول نمبر 43 کی عمارت کا جائزہ لیا اور اسکول کے مسائل پر ہیڈمسٹریس و دیگر ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کی- ذمہ داران نے بتایا کہ اسکول کی عمارت انتہائی خستہ ہوچکی ہے- کئی جگہوں سے سلیب گرچکا ہے اور کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے- اسکول کے اطراف وال کمپاونڈ بھی مناسب طریقے سے نہیں بنایا گیا ہے اور نہ گیٹ لگایا گیا ہے- اسکول کی سمت آنے والے راستے بھی بہت خراب ہیں- اس ضمن میں کارپوریشن کو مکتوب روانہ کیا گیا تھا لیکن کوئی خاطر خواہ کاروائی اب تک نہیں ہوئی ہے-



تمام باتوں کو سمجھنے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے اسکول انتظامیہ کو ایک شکایتی مکتوب تیار کرنے کو کہا- موصوف نے کہا کہ وہ خود مکتوب لیکر کارپوریشن کمشنر اور اے او سے ملاقات کریں گے اور اسکول کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جنتادل سیکولر کی جانب سے کی جائےگی- اسکول کے مسائل میں دلچسپی لینے اور تعاون کے لیے اسکول انتظامیہ نے مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages