src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پونے : دارالعلوم نذیریہ کا سنگ بنیاد لاکھوں مدارس کی ایک سنہری کڑی دارالعلوم نذیریہ : مولانا حلیم اللہ قاسمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 اگست، 2022

پونے : دارالعلوم نذیریہ کا سنگ بنیاد لاکھوں مدارس کی ایک سنہری کڑی دارالعلوم نذیریہ : مولانا حلیم اللہ قاسمی



پونے : دارالعلوم نذیریہ کا سنگ بنیاد لاکھوں مدارس کی ایک سنہری کڑی دارالعلوم نذیریہ : مولانا حلیم اللہ قاسمی



پونے (پریس ریلیز) 21/اگست بروز اتوار صبح 11 بجے پونے کی قدیم دینی درسگاہ دارلعلوم نذیریہ کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد ملک کے نامور عالم دین جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ‌مہاراشٹر و صدر المدرسین مدرسہ سراج العلوم بھیونڈی حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی دامت کے دست مبارک عمل میں آیا، جلسہ کا آغاز مولانا جہانگیر قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے و مہتمم دارالعلوم نذیریہ کی جانب سے ‌آئے ہوئے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مہمان خصوصی مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء مہاراشٹر نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ دارالعلوم نذیریہ جو اب سے چند سال قبل تک پونے شہر کے قلب میں واقع ‌تھا لیکن کچھ ‌وجوہات کی بنا پر اس کی جگہ کو منتقل کر کے آج یہاں ‌اس‌‌ کا‌ سنگ‌ رگھا گیا، اس ادارہ کو ملک کے نامور علماء کرام کے‌ آنے‌ کا شرف بھی حاصل رہا ہے ، دارالعلوم نذیریہ ملک کے لاکھوں مدارس کی ایک سنہری کڑی ہے، مولانا موصوف نے مزید کہا کہ ‌مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعہ ہے ، اور جتنی بھی ملی اور سماجی تنظیموں آج کام کررہی ہے سب کے رہنما مدارس کے ہی پڑھے ہوئے ہیں، اس موقع پر جناب زاہد بھائی کل جماعتی تنظیم پونے ، مفتی شاہد قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے (مولانا محمود مدنی) و مہتمم دارالعلوم رشیدیہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، شہر پونے کے مشہور عالم دین مولانا نظام الدین فخرالدین مہتمم دارالعلوم نظامیہ صوفیہ نے بھی مبارک باد پیش کی، قاری مبشر احمد جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع پونے نے نظامت کے فرائض کو بحسن وخوبی انجام دیا، مولانا شفیق احمد القاسمی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر محمد حبیب اللہ، مولانا مجاہد بیتی، مولانا جہانگیر قاسمی، مولانا محمد عاقل، مولانا جاوید ندوی، حافظ عبد القادر، حافظ نسیم، عارف قاضی، حاجی رئیس احمد، شبیر مجاہد، محمد عاصم، محمد یامین انصاری، انیس احمد منیار، صادق پہلوان ، آصف خان کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages