src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گجرات فساد...بلقیس بانو معاملہ... کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کا احتجاج.. ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم پیش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 اگست، 2022

گجرات فساد...بلقیس بانو معاملہ... کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کا احتجاج.. ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم پیش





گجرات فساد...بلقیس بانو معاملہ... کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کا احتجاج.. ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم پیش



 
آج مورخہ 22 اگست شام چار بجے کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر آفس پر احتجاج کرتے ہوئے تحریری مکتوب پیش کیا گیا جس میں گجرات فسادات اور اجتماعی عصمت دری و قتل کے مقدمے میں سزا کاٹ رہے مجرمین کی رہائی کو انتہائی شرمناک و قابل مزمت فعل قرار دیا گیا اور گجرات حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا مکتوب میں سنہ 2002 میں گجرات فسادات میں کس طرح ایک ہی کنبے کے سات افراد اور ایک تین سالہ بچی کو قتل کیا گیا تھا اور پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس بانو کی گیارہ لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کرکے  اس کے پیٹ کو کاٹا گیا تھا اس ظلم و بربریت و گھناؤنے فعل کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام بدنام ہوا اور اس معاملے میں گرفتار مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی لیکن بیس سالوں بعد گجرات حکومت نے عین آزادی کے دن پندرہ اگست کو ان لوگوں کو بری کر دیا اور مجرموں کے ذریعے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں یقیناً یہ معاملہ ہندوستانی جمہوریت پر ایک کلنک ہے اور ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ باب ہے آج کس طرح دستور کی سر عام دھجیاں اڑائی جارہی ہے اور لا قانونیت کا بول بالا ہے مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  خاطیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے اور بلقیس بانو و اس کے خاندان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ملک میں بڑھتی بے چینی کو دور کیا جائے مکتوب پر حاجی محمد یوسف الیاس، مولانا شکیل احمد فیضی، فیروز اعظمی، حافظ عنایت اللہ خان، اکبر سیٹھ اشرفی، ایڈوکیٹ عبد الرحمان، ایڈوکیٹ جمال ناصر، ایڈوکیٹ آمین مصطفی، مولانا سراج احمد قاسمی، ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، صوفی نورالعین صابری، عبدالعظیم فلاحی، اشفاق محمدی، مولانا سفیان جمالی، مولانا عبید الرحمن عبدالباری، حافظ ضیاء الرحمن، نصیر انصاری، سلمان قاری، فرزند ازھری حفظ الرحمان و نواسہ ازھری محمد صابر سیلسمین وغیرہ کی دستخط ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages