src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بجلی کمپنی کی ناانصافی کیخلاف مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی، سی ای او سے تیکھی بحث - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 16 جولائی، 2022

بجلی کمپنی کی ناانصافی کیخلاف مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی، سی ای او سے تیکھی بحث

 




بجلی کمپنی کی ناانصافی کیخلاف مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی، سی ای او سے تیکھی بحث


مالیگاؤں : نیاپورہ، حسن پورہ، دتّ نگر، نورنگ کالونی اور دریگاؤں سمیت شہر کے کئی علاقوں میں آج صبح سے بجلی سپلائی منقطع تھی- ان علاقوں کے افراد نے جب شکایت درج کرانی چاہی تو معلوم ہوا کہ ان علاقوں کے کچھ افراد نے بل کی ادائیگی نہیں کی ہے جسکے چلتے بجلی کمپنی نے پورے علاقے کی بجلی سپلائی بند کردی تھی- اس بات کی اطلاع ملتے ہی جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی، مولانا زاہد ندوی،مسیح اللہ بیسٹ اور مزمل بفاتی سمیت کئی سرکردہ افراد بجلی کمپنی کی ہیڈ آفس پر پہنچے-


اس دوران مستقیم ڈگنیٹی کی بجلی کمپنی کے سی ای او پریم سنگھ اور دیگر ملازمین و آفیسران کیساتھ تیکھی بحث ہوئی- مستقیم ڈگنیٹی نے سوال کیا کہ بغیر کوئی نوٹس دیے پورے پورے علاقوں کی بجلی کیوں بند کی گئی ہے- جنھوں نے بل ادا نہیں کیا ہے انہیں نوٹس دیا جائے- کچھ لوگوں نے بل بھرا تو اسکی سزا پورے محلے کے لوگوں کو کیوں دی جارہی ہے؟ کسی ملازم کے زریعے پولیس بلائیں جانے کی بات پر مستقیم ڈگنیٹی انتہائی برہم ہوئے اور کہا کہ کیا عوام کے مسائل پر آواز اٹھانا بھی اب گناہ ہے- موصوف نے بجلی کمپنی کے آفیسران کو دوٹوک انداز میں کہا کو وہ پولیس کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں- جب تک بجلی سپلائی بحال نہیں کی جاتی ہم یہاں سے نہیں جائینگے-


بالآخر بجلی کمپنی نے وفد کے مطالبے کو تسلیم کیا اور جن علاقوں کی بجلی کاٹ دی گئی تھی وہاں سپلائی بحال کرنے کا کام تادم تحریر جاری تھا- مزکورہ علاقوں سے شہریان آج بجلی کمپنی کے دفتر میں شکایات لیکر کثیر تعداد میں موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages