src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گرنا ندی میں غرقاب نعیم احمد کی لاش مل گئی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 16 جولائی، 2022

گرنا ندی میں غرقاب نعیم احمد کی لاش مل گئی

 






 گرنا ندی میں غرقاب نعیم احمد کی لاش مل گئی



👆👆بائیک پر نعش لیجاتے ہوئے اہل خانہ


مالیگاؤں : بدھ کے دن گرنا ندی میں نہانے کے لئے گئے نعیم احمد محمد امین نے جو گرنا ندی کے پل سے ڈبکی لگائی تھی وہ آخری ڈبکی ثابت ہوئی.  غرقاب نعیم احمد کی لاش آج تیسرے دن ملی. کافی جانفشانی اور مشقت کے بعد  آج بروز سنیچر ساڑھے تین بجے خلانا {سوند گاؤں کے اطراف } کے قریب کارپوریٹر ساجد احمد عبدالرشید مقادم  اور انصاری ضیاء الرحمن مسکان کی تحقیق کے مطابق غرقاب نعیم احمد محمد آمین کی نعش مل گئی ہے . 

 اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق باغ محمود قلعہ کا ساکن 25 سالہ نعیم احمد بدھ کے دن گرنا ندی سے  چھلانگ لگانے کے بعد سے لاپتہ تھا آج بروز سنیچر کے روز سوند گاؤں کے پاس خلانہ دیہات میں کچھ ماہی گیروں کو پانی پر ایک لاش تیرتی ہوئی دکھائی دی.  مچھیروں نے اس بات کی اطلاع انتظامیہ کو دی. سوند گاؤں کے پاس لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی قلعہ تیراک گروپ فورآ سوند گاؤں پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیا اور ایمبولینس کا انتظار نہ کرکے بذریعہ بائیک لاش کو قانونی نقاط کی تکمیل کے لئے سول ہاسپٹل لے گئے.  مرحوم کو آج رات سپرد لحد کیا جائے گا.  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages