src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جے این پی ٹی سے 362 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 16 جولائی، 2022

جے این پی ٹی سے 362 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

 







جے این پی ٹی سے 362 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد ۔


 نئی ممبئی کرائم برانچ نے دبئی سے اسمگل کی گئی 362 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی ہے۔  کمشنر  یہ کاروائی پنجاب پولیس کی اطلاع پر کی جانے معلومات کمشنر بپن کمار سنگھ نے دی  ہے۔  کمشنر سنگھ نے بتایا کہ پنجاب پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دسمبر میں دبئی سے جے این پی ٹی میں ماربل کے نام پر ہیروئن آئی تھی۔  کنٹینر ممبئی پونے ہائی وے پر آجیولی گاؤں کے قریب نوکار لاجسٹکس میں رکھا گیا تھا۔  اس اطلاع کی بنیاد پر لاجسٹک یارڈ پر چھاپہ مار کر کنٹینر کی تلاشی لی گئی۔


    کنٹینر میں فریم بناکر رکھے گئے ڈرگس  کو مشین کی مدد سے نکالا گیا۔  اس دوران 72 کلو 518 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔  یہ ہیروئن پلاسٹک کے ڈبے میں لپیٹ کر رکھی گئی تھی۔  اس کے بعد پنویل تعلقہ پولس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔  اس معاملے کی تفتیش کرائم برانچ اور اسپیشل برانچ کر رہی ہے۔  ڈی سی پی سریش مینگڈے نے کہا کہ یہ کنٹینر دسمبر 2021 سے صحن میں رکھا گیا تھا، لیکن اسے لینے کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔  فی الحال شکایت درج کرنے کے بعد اس میں ملوث لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔


 ذرائع کی مانیں تو یہ منشیات جے این پی ٹی سے پنجاب بھیجی جانی تھیں۔  اس معاملے میں کچھ لوگ پولیس کے ریڈار پر ہیں اور انہیں جلد ہی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔  یہی نہیں ممبئی کے علاوہ اس ہیروئن کو دہلی بھیجنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔  پچھلے سال بھی جے این پی ٹی سے 879 کروڑ روپے کی ہیروئن پکڑی گئی تھی۔ اس کی اسمگلنگ آیورویدک علاج میں استعمال ہونے والی ملیٹھی کی آڑ میں کی جا رہی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages