src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شیوسینا کے گروپ لیڈر اجے چودھری کی تقرری منسوخ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 4 جولائی، 2022

شیوسینا کے گروپ لیڈر اجے چودھری کی تقرری منسوخ

 



شیوسینا کے گروپ لیڈر اجے چودھری کی تقرری منسوخ





ممبئی، 4 جولائی (یو این آئی) شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جب پارٹی کے اجے چودھری کی بطور گروپ لیڈر تقرری منسوخ کر دی گئی۔

قانون ساز سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط ارسال کیا ہے۔ مسٹر چودھری کی تقرری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اتوار کی دیر رات لیا گیا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف وہپ کے طور پر سنیل پربھو کی تقرری منسوخ کر دی گئی ہے اور بھرت گوگاوالے کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں شکست کے بعد شیوسینا کے لیے یہ ایک اور بڑا دھچکا ہے۔ اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مسٹر شنڈے گروپ لیڈر ہوں گے اور مسٹر گوگاوالے مقننہ کے نمائندے ہوں گے۔ اس فیصلے سے شیوسینا کی قانونی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے کل، بی جے پی اور شندے گروپ کے امیدوار راہل نارویکر نے اسپیکر کے عہدے کے انتخاب میں شیوسینا کے راجن سالوی کو شکست دی۔ مسٹر نارویکر کو 164 ووٹ ملے جبکہ مسٹر سالوی کو 107 ووٹ ملے۔ آج اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages