شندے نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا
ممبئی، 4 جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے پیر کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔
مسٹر شندے نے 164 ووٹ حاصل کیے جو کہ اکثریت سے 20 زیادہ ہیں۔
سینئر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سدھیر منگنٹی وار نے ایوان کے سامنے اعتماد کی تحریک پیش کی جس کی بھرت گوگاوالے نے حمایت کی۔ صوتی ووٹ کے عمل کے بعد اپوزیشن نے ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کیا جس کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔ ووٹنگ میں 164 ایم ایل ایز نے شندے حکومت کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ 99 ووٹ حکومت کے خلاف گئے۔
ابو اعظمی اور اے آئی ایم آئی ایم کے اکلوتے ایم ایل اے سمیت سماج وادی پارٹی کے دو ایم ایل اے ایوان میں موجود تھے، جب کہ سابق وزراء اشوک چوہان، وجے وڈیٹیوار سمیت کانگریس کے پانچ ایم ایل اے ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہے۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں