بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب
ممبئی: 3 جولائی (یو این آئی) پہلی مرتبہ بی جے پی کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے راہل نارویکر اتوار کو واضح اکثریت کے ساتھ اور 164 ووٹ حاصل کرکے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ ان کے مخالف شیو سینا کے رکن اسبلی اور ادھو ٹھاکرے کے وفادار راجن سالوی، جو شیوسینا این سی پی انگریس کے متحدہ امیدوار تھے انھیں صرف 107 ووٹ ملے۔
ایوان کی کارروائی کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوا جس کے بعد رائے شماری کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا جس میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے ہاتھ اٹھاکر اپنے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا
اسی درمیان ، سماج وادی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے بی جے پی امیدوار نارویکر کے خلاف ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔
اور جب ارکین اسمبلی کی رائے شماری ہو رہی تھی تب انہوں نے خود کو اس سے الگ رکھا-





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں