src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سنّی تعزیہ کمیٹی کے وفد کی مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات. رسومات محرم میں آنے والی دشواریوں کے حل کے لئے نمائندگی کی گذارش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 30 جولائی، 2022

سنّی تعزیہ کمیٹی کے وفد کی مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات. رسومات محرم میں آنے والی دشواریوں کے حل کے لئے نمائندگی کی گذارش




سنّی تعزیہ کمیٹی کے وفد کی مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات



رسومات محرم میں آنے والی دشواریوں کے حل کے لئے نمائندگی کی گذارش




مالیگاؤں : سنّی تعزیہ کمیٹی کے ایک وفد نے جمعہ کی شب صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی عوامی رابطہ آفس پر پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب سے ملاقات کی- وفد نے محرم کے پیش نظر ہونے والی سرگرمیوں کے تعلق سے ضروری کام کاج کے لیے جنتادل سیکولر سے رہنمائی و مدد کی درخواست کی- وفد میں شامل افراد نے کہا کہ بارش کی وجہ سے بہت ساری جگہوں پر کیچڑ ہے، جس سے تعزیہ رکھنے میں دشواری ہوگی- راستوں پر گڑھوں کی وجہ سے تعزیہ لے جانے اور تعزیہ دیکھنے کے لئے آنے والوں کو پریشانی ہوگی- اسکے علاوہ صاف صفائی، فوکس لائٹ، تاروں کو اونچا کرنا، کیبل وائر نکالنا، گرنا ندی پر حسینی ساگر کربلا کی جگہ صفائی، جے سی بی مشین، پانی کا ٹینکر، پینے کےلئے پانی کے جار وغیرہ کا انتظام بھی ہونا چاہئے- پرمیشن کا معاملہ اور تعزیہ کے جلوس کے راستوں کے مسئلے پر کارپوریشن، پرانت آفس، پولیس اسٹیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں بھی نمائندگی کی ضرورت ہے-

سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے درخواست کی کہ اس سال جنتادل سیکولر کی جانب سے مستقیم ڈ گنیٹی صاحب سے ہر جگہ نمائندگی کرتے ہوئے شہر کے تعزیہ داروں کو اور تعزیہ دیکھنے کے لئے آنے والے لاکھوں شہریان کو راحت دلوائیں- تمام باتیں بغور سننے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ بزرگ رہنما ساتھی نہال احمد صاحب تعزیہ داروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ ساتھ رہتے تھے- ساتھی بلند اقبال صاحب نے ہی کارپوریشن کی مہا سبھا میں تعزیہ داروں کے حق میں آواز اُٹھائی تھی اور کہا تھا کہ کارپوریشن اگر گنپتی کے موقع پر گنیش کنڈ بنا کر دیتی ہے، اور ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے تو محرم کے لئے بھی تعزیہ کنڈ، حسینی ساگر اور تعزیہ رکھنے کے لئے شیڈ  بنا کر دینا چاہئے اور تمام تر انتظام کرنا چاہئے- ساتھی نہال احمد صاحب اور ساتھی بلند اقبال صاحب کی اُسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے جنتادل سیکولر کی جانب سے ہر ممکن مدد کا وعدہ مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کیا- موصوف نے یقین دلایا کہ کارپوریشن، پرانت آفس، پولیس اسٹیشن، ایس پی آفس، بجلی سپلائی آفس اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ذمے داران کے ساتھ وفد لے جا کر تمام مسائل حل کرنے اور ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے-

 مستقیم ڈگنیٹی صاحب سے ملاقات کے وقت سُنّی تعزیہ کمیٹی کے وفد میں سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے، نائب صدر جمال بھیا، محمد رمضان محمد عبّاس، شفيق حسن، عثمان غنی، عابد اشرفی وائر مین، صدام احمد، عتیق احمد موٹو، رضوان احمد، محمد شریف قدیری، رضوان احمد قديری، عبدالرحیم، حافظ محمد جاوید اشرفی، شیخ صدام، محمد آصف، نعیم احمد قدیری، محمد یوسف، سلیم احمد، محمد ناظم، سلیم احمد، محمد عامر، محمد نوید اور دیگر تعزیہ دار موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages