src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پاور لوم فیڈریشن کےچیئرمن شیخ محبوب عمر کی وزیراعلیٰ کیساتھ پاورلوم کی دگرگوں حالت اور بجلی کے مسائل پر تبادلۂ خیال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 جولائی، 2022

پاور لوم فیڈریشن کےچیئرمن شیخ محبوب عمر کی وزیراعلیٰ کیساتھ پاورلوم کی دگرگوں حالت اور بجلی کے مسائل پر تبادلۂ خیال

 





پاور لوم فیڈریشن کےچیئرمن شیخ محبوب عمر کی وزیراعلیٰ کیساتھ پاورلوم کی دگرگوں حالت اور بجلی کے مسائل پر تبادلۂ خیال



مالیگاؤں شہر شیوسینا اقلیتی وبھاگ صدر لقمان انصاری نے فلائی اوور، آگرہ روڈ کی تعمیر سمیت شہر کے مسائل پر وزیراعلیٰ سے بات چیت،



 وزیراعلیٰ کا پاورلوم، بجلی سمیت شہر کے سبھی مسائل حل کرنیکا تیقن 



مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر مالیگاؤں کی ریڑھ ی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی پاورلوم صنعت کی روز بروز دگرگوں ہوتی صورتحال ،ستم بالائے ستم پرائیوٹ بجلی کمپنی کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے بنکروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اکثر پاورلوم یا تو بند ہوچکے ہیں یابند ہونے کی کگار پر ہیں۔ بنکرحضرات مسلسل قرض میں گھرتے جارہے ہیں اس پر ستم یہ کہ پرائیوٹ بجلی کمپنی نے وصولی  کے نام پر ٹرانسفارمر سے پورے علاقے کی بجلی منقطع کرنے کا کام کررہی ہے ۔ ایسی صورتحال میں شہریوں کی طرف سے کوئی نمائندگی نہیں ہورہی تھی ، شہر کے قائدین آنیوالے کارپوریشن الیکشن کی تیاری کرتے نظر آرہے ہیں  ایسے میں پریشان حال بنکروں اور عوام کے ان مسائل کے حل کیلئے دریگاؤں پاورلوم فیڈریشن نے بیڑہ اٹھایا ۔کل فیڈریشن کے چیئرمن شیخ محبوب شیخ عمر نے مہاراشٹر شیوسینا اقلیتی وبھاگ کے صدر اسلم شیخ کے ساتھ ممبئی میں مہاراشٹر کے نومنتخب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے  سے ملاقات کی ۔ موصوف نے کھل کر وزیراعلیٰ سے بجلی کمپنی کے ظالمانہ رویے کی شکایت کرتے ہوئے اس کمپنی کے خلاف فوراً ایکشن لینے کا مطالبہ رکھا۔وزیراعلیٰ شندے  سے بات چیت کے دوران بنکروں کے دیگر مسائل رکھتے ہوئے بنکروں کی بجلی معاف کرنے کی اپیل کی ۔ساتھ ہی مالیگاؤں شیوسینا اقلیتی وبھاگ کے صدر لقمان انصاری نے بھی شہری مسائل کو وزیراعلیٰ کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے مہاراشٹر کے سب سے چھوٹا فلائے اوور بریج ہونے کے باجود اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی۔ساتھ ہی وزیراعلیٰ کے سامنے آگرہ روڈ کی تعمیر کامسئلہ اٹھاتے ہوئے آگرہ روڈ پرگذشتہ ۲۰سال میں ہونے والے اخراجات اور روڈ کی موجودہ حالت پرایک  اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ رکھی ۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے  نے اس وفد کی بات کو غور سے سننے کے بعد شہر کے مسائل پر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے حل کرنے کا یقین دلایا ۔ درے گاؤں فیڈریشن اور مالیگاؤں شہرشیوسینا کے اقلیتی وبھاگ کے اس وفد کی وزیراعلیٰ شندے سے ملاقات کو لے کر شہر میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔شہر کی مایوس عوام میں ایک امید کی کرن جاگ اٹھی ہے۔ویسے بھی شہر کی سیاسی پارٹیاں اور ان کے لیڈران نے شہر کا جوحال کیا ہے اسکی وجہ سے وہ الیکشن میں حصہ لینے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ اس وفد میں شیخ محبوب عمر، لقمان انصاری کے ساتھ ڈاکٹر عارف انجم، مسعود ایم آئی سی اورعمران انصاری وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages