src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پانی میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 جولائی، 2022

پانی میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت

  


پانی میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت


 ساکری تعلقہ کے پمپلنیر قصبہ میں نام آج ایک دل دیلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے. اندرا نگر علاقہ کے تین بچے شہر کے قریب نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ کی وجہ سے پورا پمپلنیر شہر غم میں ڈوب گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام نوين مختار شيخ ( 12 سال ) ، آیان شاه شفیع شاه ( 11 سال ) ، حذيف حسین پنجاری ( 10 سال ) ہیں ۔ نوین اور ایان کے والد پیشے سے ڈرائیور ہیں ۔ جبکہ حذیف کے والد نہیں ہے اور اس کی والدہ محنت مزدوری کرکے حریف کی پرورش کررہی تھی۔ ایک ساتھ تین معصوم بچوں حادثاتی موت پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں بچے نہر میں تیرنے کے لیے گئے تھے ۔ اس ضمن میں ملی مزید تفصیلات کے مطابق گھوڈیامل اندرا نگر کے تین بجے جیبا پور روڈ کے قریب پہاڑ کے پاس چہل قدمی کے لیے گئے تھے ۔ پہاڑ سے بارش کا پانی وہاں کھدائی کی وجہ سے بنی نہر میں بہتا ہے ۔ اس چٹان میں پانی کی بڑی مقدار جمع ہو گئی ہے ۔ اس مقام پر شام ساڑھے چار بجے کے قریب پانچ سے چھ بچے نہا رھے تھے ۔ اسی  گڑھے میں یہ تینوں بچے نوین مختار شيخ ( 12 سال ) ، آیان شاه شفیع شاه ( 11 سال ) ، حذيف حسین پنجاری ( 10 سال ) پانی میں ڈوب گئے ۔ اس گہرے پانی میں یہ تین بچے داخل ہوئے ۔ پانی کی گہرائی کا اندازہ بہ ہونے کی وجہ سے وہ پانی میں ڈوبنے لگے ۔ دیگر  تین بچے جو ان تینوں کے ساتھ موجود تھے یہ دیکھ کر فوراً گھر کی طرف بھاگے ۔ گھر والوں کو اطلاع دینے کے بعد پرشانت بھاٹو پوار ، گوتم پوار ، مشرف شيخ ، راکیش پوار اور بابا فرینڈ سرکل کے کارکن فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ گئے ۔ یہ سب افراد تینوں بچوں کو تلاش کرنے لگے ۔ آخر کار پانی سے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ انہیں فوری طور پر پمپلنیر دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد سوگوار ماحول میں تینوں بچوں کی تدفین کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages