src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کوکرے صاحب کیساتھ عید الاضحیٰ کے تعلق سے اہم میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 3 جولائی، 2022

کوکرے صاحب کیساتھ عید الاضحیٰ کے تعلق سے اہم میٹنگ




 کوکرے صاحب کیساتھ عید الاضحیٰ
 کے تعلق سے اہم میٹنگ



دھولیہ: بروز سنیچر بتاریخ 2 جولائی ، 2022 بعد نماز مغرب دفتر جمعیت علماء مدرسہ سراج العلوم مولوی گنج دھولیہ میں آزاد نگر پولس محکمہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کےتعلق سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔


مولانا ضیاء الرحمن قاسمی صاحب نے تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا آغاز کیا۔ جب کہ میٹنگ کی صدارت الحاج حافظ حفظ الرحمن مولانا ابوالعاص صاحب نے فرمائ۔اورتحریک صدارت محمد یوسف پاپا سر صاحب نے  بہت اچھے انداز میں کی ۔


پروگرام کے نظامت کے فرائض جناب ایاز احمد ایاز صاحب بے بہت ھی بہترین اور شاندار طریقے سے انجام دینے۔ مولانا شکیل احمد قاسمی نے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئےکہا کہ جمعیت علماء انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی کسی بھی طرح کا کوئی بھی کام اتا جمعیت علماء اسکو انجام دیتی ھے پچھلے سال بھی جمعیت علماء نے اسے طرح کی میٹنگ پولس محکمہ کے ساتھ دھولیہ جمعیت علماء دفتر میں لی تھی ۔ پولس محکمہ کا ہمیں مکمل تعاون ملا ہے ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ انکا تعاون کریں



آخر میں دھولیہ ازاد نگر پولیس کے پی، آئی، جناب کو کرے صاحب نے ذبیحہ قانون کے تعلق سے معلومات دی، نیز صاف صفائی، و احتیاط کے ساتھ قربانی کے فرائض کو انجام دینے کی تلقین دلایا۔ قانون کو ہاتھ میں نا لیں، بلکہ قانون کی پاسداری کرنا ہے ، نیز عوام سے برادران وطن کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے اس کے لیے اپیل کی ہے۔


محمد یوسف پاپا سر صاحب نے تمام انے والے  تمام مہمانوں کا شکریہ کےساتھ بحکم صدر محترم میٹنگ کا اختتام کیا۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے الحاج حافظ حفظ الرحمن مولانا ضیاء الرحمن قاسمی، مولانا شکیل احمد قاسمی، الحاج مختار شریف، محمد یوسف پاپا سر، ایاز احمد ایاز محمد اعجاز رفیق، عبد المحیط بھائی، شیخ پرویز، مسعود احمد، محمد آصف، سلیم بھیا، اور کارپوریٹر آمین پئیل، کارپوریٹر للو سیٹھ، کارپوریٹر وسیم خلیل سر، کارپوریٹر مختار بلڈر،  اسلم بھیا ( بیکری والے) ابو العاص صابر سیٹھ، وکیل الحاج مشتاق، عمران عرفان، عقیل  مختار (منا) صدیق اسمعیل، شیخ اظہر صاحبان کے علاوہ اور بھی احباب موجود تھے الحمد للہ۔
نشر اشاعت جمعیت علماء(مولانا ارشد مدنی) دھولیہ
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages