src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فاروق انصاری کو صدمہ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 جولائی، 2022

فاروق انصاری کو صدمہ!

 



فاروق انصاری کو صدمہ!



نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ فاروق انصاری صاحب (رکن مجلس منتظمہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر وایڈیٹر روز نامہ اردو ٹائمز ممبئی) کے برادر ”حافظ بشیر احمد“ (56/سال)کا گورکھپور اترپردیش میں بروز شنبہ دوپہر ایک بجے اچانک انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون 

مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند،نیک سیرت اوربا اخلاق تھے۔پسماندگان میں بیوی،۵/بیٹے اور ۲/ بیٹیاں ہیں۔

مرحوم کے انتقال پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے،اور پسماندگان بالخصوص فاوق انصاری صاحب کے غم میں برابر کی شریک ہے۔بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 ائمہ مساجد و ذمہ داران مدارس اور جماعتی احباب سے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست ہے۔


گلزار احمد اعظمی سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی



حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی کو صدمہ!


نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی صاحب (ایم اے ایل ایل بی، صدر جمعیۃعلماء ساؤتھ سینٹرل زون،ممبئی و ناظم اعلیٰ دار العلوم امدادیہ،ممبئی) کی ”اہلیہ محترمہ“ساکنہ مدنپورہ،ممبئی کا بروز شنبہ بعد نمازمغرب انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند،نیک سیرت،با اخلاق،علم اور اہل علم کی قدر داں اور ایک مثالی خاتون تھیں۔ مرحومہ کے انتقال پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے،اور پسماندگان بالخصوص حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی صاحب کے غم میں برابر کی شریک ہے۔بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ائمہ مساجد و ذمہ داران مدارس اور جماعتی احباب سے مرحومہ کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کے اہتما م کی درخواست ہے۔ گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages