مالیگاؤں کارپوریشن نے دھوپ کو مد نظر رکھتے ہوئے نلوں میں پانی کی جگہ لو کا شربت بھیجا ہے
مالیگاؤں: مالیگاؤں کارپوریشن برسراقتدار جوکہ سال میں مشکل سے 150 دنوں پینے کا پانی دیتی ہے۔ اور اس پر ستم بلائے ستم یہ کہ الگ الگ ٹیکنیکل پرابلم اور پمپنگ اسٹیشن کی خرابی کے نام پر مزید تر مزید 50 دنوں اور پانی کی کٹوتی کرتی ہے۔ اور سالانہ 365 دنوں کے حساب سے %5 اضافے کے ساتھ پانی پٹی وصولتی ہے۔ اور بے شرمی سے اعلان بھی کرواتی ہے کہ پانی پٹی نا بھرنے پر کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ یہاں کہنے کا مقصد یہ ہیکہ جب سال میں 100 دن پانی فراہم کرتے ہو تو پھر پانی پٹی بھی 100 دنوں کی ہی وصول کرو۔ بے شرمی سے اعلان کرواکر 365 دنوں کی بھیک مت مانگو ۔
ابھی دو دن پہلے کارپوریشن سے اعلان ہوا کہ 4 جون کو آنے والا نل 5 جون کو آئے گا اور 5 کو آنے والا 6 جون کو آئے گا۔ کیا تو بولے دہیواڑ اسٹیشن کا کا چالو ہے یعنی ابھی اور عوام کے اوپر پانی فراہمی کی کٹوتی مزید کی جائے گی۔ ایسا عوام کا ماننا ہے۔ اور آج 5 جون کو جہاں سپلائی تھی وہاں دیکھئے اس تصویر میں مالیگاؤں کارپوریشن برسراقتدار نے گرمی اور دھوپ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے نلوں میں پینے کے پانی کی بجائے " لو " کا شربت بھیجا ہے۔
لہذٰا عوام اس جان لیوا شربت کو پینے کیلئے ہر گز ہرگز استعمال نا کریں اور آنے والے وقتوں میں کارپوریشن برسراقتدار کے ایسے ان گنت ظلم و ستم کو ذہن نشین رکھتے ہوئے اپنے جمہوری حق کا صیحح استعمال کرتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کی تبدیلی کا اہم حصہ بنے۔ کیونکہ مالیگاؤں کارپوریشن میں اقتدار کی تبدیلی نہایت ضروری ہے اس لئے مجلس اتحاد المسلمین مہاگٹھ بندھن کو اقتدار تک پہچائیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں