شان ہند و سبحان راکسی کی کوششوں سے نیاپورہ گلی نمبر 2 میں پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کے کام کی شروعات، محمد مستقیم دگنیٹی کے ہاتھوں افتتاح
مالیگاؤں : اپوزیشن لیڈر و صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد اور کارپوریٹر سبحان راکسی کی کوششوں سے نیاپورہ گلی نمبر 2 میں پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کا کام آج شروع کیا گیا- پائپ لائن بچھانے کے کام کا افتتاح جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری کارپوریٹر محمد مستقیم دگنیٹی کے ہاتھوں عمل میں آیا-
اس موقع پر کارپوریٹرمستقیم دگنیٹی، کارپوریٹر سبحان راکسی کے علاوہ محمد سلیم گڑبڑ، طفیل احمد (طفلا)، یحییٰ عبدالجبار، الیاس بھائی مالیگاؤں پریس، ابواللیث انصاری، محمد واںٔرمین، آمین سر اور محلے کے سرکردہ افراد موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں