src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اس ملک کی سالمیت کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ھے: ابھیجیت راوت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 جون، 2022

اس ملک کی سالمیت کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ھے: ابھیجیت راوت



اس ملک کی سالمیت کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ھے: ابھیجیت راوت

 انسان کی مادی ترقی سے زیادہ اخلاقی ترقی ضروری ہے: ڈاکٹر رفیق پارنیر

 جماعت اسلامی ہند جگاؤں کے عید ملن پروگرام میں اظہار خیال



جلگاؤں (نامہ نگار)  جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے آج  3 جون 2022 بروز جمعہ شام سات بجے عید ملن کا پروگرام منعقد کیا گیا. کلیکٹر افس کے احاطے میں الپ بچت سبھا گروہ میں منعقد ہونے والے اس عید ملن پروگرام میں علاقے کے معروف ترین شخصیات نے شرکت کی.
 اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر رفیق صاحب پارنیر نے فرمائی. جبکہ مہمان خصوصی میں' ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت صاحب' ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر پروین منڈے صاحب' سابق ریاستی وزیر گلاب راؤ دیوکر صاحب' مونسپل کارپوریشن کی میئر جنے شری پاٹل صاحبہ' کارپوریشن کمشنر ودیا گائکواڑ صاحبہ' عبدالکریم سالار ' اعجاز ملک' فاروق شیخ' 
 عبدالغنی میمن' مختلف پولیس اسٹیشنز کے پولیس انسپکٹرز اور پولیس کرمچاری شریک رہیں.
ان کے علاوہ مختلف مذاہب کے نمائندے اور سماجی سنستھاوں کے ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود رہیں...

 پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد اس کا مراٹھی ترجمہ پیش کیا گیا.

 کلیدی خطاب سہیل امیر شیخ صاحب ( امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جلگاؤں) نے پیش کیے. اور کہا کہ ملک میں غیر ضروری موضوعات گردش کر رہے ہیں. جبکہ اس ملک کے اصل مسئلے  آنکھوں سے اوجھل ہوتے جا رہے ہیں. جماعت اسلامی ہند اس ملک میں امن اور شانتی' عدل و انصاف کو قائم کرنا چاہتی ہیں. امیر صاحب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ برداشت کے رویوں کو اپنانا ہوگا.

 امیر مقامی کی تقریر کے بعد راشٹروادی کے اعجاز ملک صاحب نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے. ہمیں اس پر فخر ہے.

 ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر پروین منڈے صاحب نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو نمائندہ ملک بنانے کے لیے جدوجہد کرنی  ہوں گی. طاقتور ملک میں ہم اپنا رول ادا کر سکیں. اور یہی کام جماعت اسلامی ہند پورے ملک میں اور ہمارے ضلع میں کر رہی ہے.

 ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت صاحب نے جماعت اسلامی کے کاموں کے سرہانہ کی. اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں اگر جاری رہے تو یہ ملک ایک نا ایک دن وہ تمام چیزیں حاصل کرلے گا جس کی ہمیں آج انتہائی ضرورت ہے. کلکٹر صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب جا کر اس کے نظریات کو دیکھنا چاہیے.

 میونسپل کارپوریشن جلگاؤں کی کمشنر محترمہ ودیا گائکواڑ صاحبہ نے کہا کہ مذاہب انسان کو جینے کا سلیقہ دیتے ہیں. لہذا ہم آپ سے بھائی سارے کو بڑھانے کی کوشش کریں. انہوں نے جماعت کے مستقبل کے منصوبے میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا.

 عبدالکریم سالار صاحب نے کہا کہ عید ملن محض ایک پارٹی کا نام نہیں ھے. بلکہ یہ انسانوں کے دلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ھے. اس کے انعقاد پر انہوں نے جماعت کو مبارکباد دی.

 صدارتی کلمات میں پارنیر سے تشریف لائیں ڈاکٹر سید رفیق صاحب نے مراٹھی زبان میں جامع ترین تقریر فرمائی. اور مختلف مذاہب کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو بیان کیا. جس میں انہوں نے روزہ' عید اور اسلام کی اخلاقی تعلیمات مختلف مثالوں کے ذریعہ سے بیان کی.

 شہر کی ہندو اور مسلم مختلف تنظیموں' تحریکوں اور فورمز کے ذمہ داران اور نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی.

 پروگرام کی نظامت رفیق پٹوے سر نے بحسن وخوبی انجام دیں. پروگرام کے بعد شیر خرما کا اہتمام کیا گیا. اور برادران وطن کے لیے مراٹھی لٹریچر بطور تحفہ دیا گیا.






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages