src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ۱۲ نومبر تشدد معاملہ محروسین کی رہائی کے لیے جنتادل سیکولر مسلسل سرگرم، مستقیم ڈگنیٹی کی ممبئی میں سینئر وکلاء سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 جون، 2022

۱۲ نومبر تشدد معاملہ محروسین کی رہائی کے لیے جنتادل سیکولر مسلسل سرگرم، مستقیم ڈگنیٹی کی ممبئی میں سینئر وکلاء سے ملاقات

 



۱۲ نومبر تشدد معاملہ محروسین کی رہائی کے لیے جنتادل سیکولر مسلسل سرگرم، 


مستقیم ڈگنیٹی کی ممبئی میں سینئر وکلاء سے ملاقات




مالیگاؤں : ۱۲ نومبر تشدد معاملے میں گرفتار افراد کی رہائی کے لیے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی گذشتہ دو دنوں سے محروسین کے اہل خانہ کیساتھ ممبئی میں مقیم ہیں- اس دوران مستقیم ڈگنیٹی ممبئی ہائی کورٹ کے سینئر وکلاء سے ملاقات و مشورہ مسلسل جاری ہے- ممبئی ہائی کورٹ میں کئی ملزمین کی ضمانت کی عرضداشت داخل ہے- محروسین کی درخواست ضمانت پر جلد سنوائی کی تاریخ حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جنتادل سیکولر کی جانب سے کی جارہی ہے- ایڈوکیٹ منادارگی اور ایڈوکیٹ مہیندر جیسے سینئر وکلاء کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ ضمانت پر سنوائی کی تاریخ جلد حاصل کی جاسکے- شہریان سے درخواست ہیکہ وہ دعا کریں اللہ تعالی قانونی مراحل میں آسانیاں پیدا فرمائے اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے بے قصور افراد کی جلد رہائی کے فیصلے فرمائے-


۱۲ نومبر تشدد معاملے میں گرفتار افراد کی رہائی کے لیے جنتادل سیکولر کے ذمہ داران مسلسل جدوجہد کررہے ہیں- اب تک 20 سے زائد ملزمین کی ضمانت مقامی عدالت سے حاصل کی جاچکی ہے- اسکے علاوہ کچھ ملزمین کی ضمانت قبل از گرفتاری اور عبوری ضمانت بھی کورٹ نے منظور کی ہے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages