src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شہر جل تھل. شہریان نے لی راحت کی سانس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 جون، 2022

مالیگاؤں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شہر جل تھل. شہریان نے لی راحت کی سانس




 مالیگاؤں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش


شہر جل تھل. شہریان نے لی راحت کی سانس






مالیگاؤں : مالیگاؤں میں موسم باراں کا نزول ہوچکا ہے.  آج بروز جمعرات صبح سے ہی موسم انتہائی گرم تھا. ایسا لگ رہا تھا مانو سورج سوا نیزے پر آگیا ہے.  دھوپ کی شدت سے شہریان گھر سے نکلنے میں احتیاط  کررہے تھے.  شہر میں گرمی کی تعطیلات ختم ہوگئی ہے. 7 جون سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے.  ایسے میں جب سورج آنکھیں دکھا رہا تھا.  اچانک موسم کا مزاج بدل گیا. دوپہر  4 بجے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے موسم کے تیور بگڑ گئے.  ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے طوفانی رخ اختیار کرلیا.  ہوا کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ جیسے وہ سب کچھ اپنے ساتھ اڑا لیجانا چاہتی ہو. 





 شہر کے گرد نواح میں ہواؤں کی سرکشی دیکھنے لائق تھی. بجلی کی چمک اور بادلوں کی گڑگڑاہٹ سے بچے ماؤں کی گود میں دبک گئے تھے . اس قدر طوفانی جھکڑ چل رہے تھے کہ بڑوں کے دل بھی دہل رہے تھے.  ایسے خطرناک موسم میں درے گاؤں میں حنیفیہ سنیہ مدرسے کے پاس  نیم کا ایک گھنا پیڑ طوفانی ہواؤں کا مقابلہ نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا.  حراء انگلش  میڈیم اسکول کے پاس بھی ایک پیڑ تیز و تند ہواؤں کے سامنے سرنگوں ہوگیا.  علاوہ ازیں حراء انگلش میڈیم اسکول میں پہلے منزلے پر موجود کھڑکی گرگئی. اس کے علاوہ شہر سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے. لگاتار ایک  گھنٹے تک گھن گرج کے ساتھ ہوئی طوفانی بارش کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی.  .  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages