src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> معروف فیشن ڈیزائنر مشتبہ حالت میں اپنے فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 جون، 2022

معروف فیشن ڈیزائنر مشتبہ حالت میں اپنے فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔




معروف فیشن ڈیزائنر مشتبہ حالت میں اپنے فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔





تمل فلموں کی فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گریمیلا حیدرآباد میں واقع اپنے فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔



تلنگانہ کے بنجارہ ہلز حیدرآباد میں ایک خاتون فیشن ڈیزائنر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔  پولس نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔

 خاتون (36) کو اس کے گھر والوں نے ٹوائیلٹ میں بے ہوش پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔


پولیس نے بتایا کہ فیشن ڈیزائنر  نے اپنے مبینہ خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ ان کی خودکشی کے لیے کوئی اور ذمہ دار نہیں ہے اور وہ خود کو تنہا اور ڈپریشن میں محسوس کر رہی ہے۔

 پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فیشن ڈیزائنر نے کوئی زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کی ہے۔  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور وہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔


پرتھیوشا گریمیلہ اپنے نام سے اپنا فیشن برانڈ اور بنجارہ ہلز میں فیشن اسٹوڈیو چلاتی تھیں، ٹالی ووڈ ، بالی ووڈ اور دیگر شعبوں سے بھی وابستہ لوگ ان کے کلائنٹس تھے۔


پولیس نے فیشن ڈیزائنر کی مشتبہ موت سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ 


پچھلے سال ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ اپنا فیشن کیریئر شروع کرنے سے پہلے ماسٹرز کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کے کاروبار میں شمولیت اختیار کی۔


انہوں نے 2013 میں اپنا فیشن برانڈ متعارف کروایا اور جلد ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages