پولس نے کانگریس کے مارچ کو لگایا بریک، ای ڈی آفس کا گھیراؤ کرنے کی تھی تیاری۔
راہول گاندھی نیشنل ہیرالڈ اخبار-ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پیر (13 جون) کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے والے ہیں۔ جس کے خلاف کانگریس قائدین نے بڑے پیمانے پر یکجہتی مارچ کا اعلان کیا تھا۔ دہلی پولیس نے کانگریس کے اس مارچ پر پابندی لگا دی ہے۔
ای ڈی کی کاروائی کے خلاف احتجاج میں کانگریس نے 13 جون کو ملک کی راجدھانی میں یکجہتی کے ایک بڑے مظاہرہ کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ کانگریس تمام ہندوستانی ریاستوں میں ای ڈی کے کام کی جگہوں کے سامنے ستیہ گرہ منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی تھی۔ تمام ممبران پارلیمنٹ اور سی ڈبلیو سی کے ممبران دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ دہلی میں ای ڈی کے دفتر تک مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہلی پولیس نے کانگریس کو مارچ نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ سے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ای ڈی آفس تک مارچ کا منصوبہ بنایا تھا۔ کانگریس نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کے تمام سرکردہ لیڈران اور ممبران پارلیمنٹ نئی دہلی میں ای ڈی کے ہیڈکوارٹر کی طرف احتجاجی مارچ نکالیں گے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ ایجنسی کے غلط استعمال کے خلاف 'ستیہ گرہ' کریں گے۔
دہلی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے دارالحکومت میں کسی بھی مظاہرے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے تمام اضلاع کی پولیس کو بھی چوکنا رہنے کو کہا ہے۔ جس کے تحت نئی دہلی ڈسٹرکٹ پولیس اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نئی دہلی کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر پولیس رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔ بیریکیڈ پر پولیس کی چیکنگ کے بعد ہی گاڑیاں آگے بڑھیں گی۔
قبل ازیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان سمبیت پاترا نے اتوار کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنے خاندان کے ملوث ہونے کے بارے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے "سچائی" کا اعتراف کرنا چاہیے۔ پاترا نے دعویٰ کیا تھا کہ گاندھی خاندان ای ڈی کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے۔ راہل گاندھی کو ای ڈی کے سامنے جانا چاہئے اور سچائی کا اعتراف کرنا چاہئے کہ انہوں نے 500 کروڑ روپے کا غبن کیا ہے۔ وہ (کانگریس) ستیہ گرہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ براہ کرم پہلے نیشنل ہیرالڈ کیس کی حقیقت سے پردہ اٹھائیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں راہول گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا سمن بے بنیاد ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جانچ ایجنسی کا دائرہ اختیار بی جے پی لیڈروں یا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں تک نہیں ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے اور ایسا کیا جائے گا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے راہل اور سونیا گاندھی کو سمن پر طاقت دکھانے اور پیر کو جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے کانگریس کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر چدمبرم نے کہا تھا کہ میں کانگریس کا رکن اور وکیل ہوں، میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ راہل گاندھی کو پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت بھیجے گئے ای ڈی کے سمن بے بنیاد ہیں۔ل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں