src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزم سدھاکر دھر دویدی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ملزم نے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر کیا، ایڈوکیٹ شاہد ندیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 جون، 2022

خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزم سدھاکر دھر دویدی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ملزم نے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر کیا، ایڈوکیٹ شاہد ندیم





خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزم سدھاکر دھر دویدی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ملزم نے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر کیا، ایڈوکیٹ شاہد ندیم




ممبئی 15 /جون : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدی عرف سوامی شنکر اچاریہ کی ضمانت منسوخ کیئے جانے والی بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر آج خصوصی این آئی اے عدالت میں بحث ہونے والی تھی لیکن عدالت میں ملزم کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت 23/ جون تک ٹل گئی۔


ایڈوکیٹ شاہد ندیم  جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے خصوصی جج  اے کے لاہوٹی کو بتایا کہ آج ملزم عدالت میں موجود نہیں اور وہ ملزم کی موجودگی میں بحث کرنا چاہتے ہیں جس پر خصوصی جج نے ملزم کے وکیل کو حکم دیاکہ معاملے کی اگلی سماعت پر بغیر کسی عذر کے ملزم کو عدالت میں پیش کرے اور اگر ملزم اس دن عدالت میں حاضرنہیں ہوا تو عدالت ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے گریز نہیں کریگی۔
اسی درمیان ملزم کے وکیل رنجیت سانگڑے نے خصوصی جج کو کہا کہ بم دھماکہ متاثرین کو یہ حق نہیں ہیکہ وہ ملزم کو عدالت میں حاضر رہنے کے لیئے کہے جس کے جواب میں خصوصی جج نے ایڈوکیٹ سانگڑے کو کہا کہ عدالت ملزم کی موجودگی میں ہی ضمانت منسوخ کیئے جانے کی عرضداشت کی سماعت کریگی لہذاملزم کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہاجائے۔


واضح رہے کہ گذشتہ اکتوبر مہینہ میں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے خصوصی این آئی اے عدالت میں کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 439(2)کے تحت ایک عرضداشت داخل کی تھی اور عدالت سے گذارش کی تھی کہ وہ ملزم سوامی سدھاکر کی ضمانت منسوخ کرے کیونکہ اس نے عدالت کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔عدالت کو بتایا کہ گیا  تھاکہ ملزم عدالت کی اجازت کے بغیر نیپال گیا تھا اور وہاں اس نے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کی تفصیلات انٹرنیٹ پر موجود ہیں،ضمانت منسوخ کیئے جانے کی درخواست کے ساتھ نیپال میں منعقد ہوئے پروگرام کی تفصیلات معہ فوٹو عدالت میں داخل کیا گیا۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی جانب سے داخل عرضداشت کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے خصوصی جج پی آر سٹرے نے ملزم کے وکیل اور خصوصی وکیل استغاثہ اویناس رسال کو حکم دیا  تھاکہ وہ اپنا جواب داخل کریں۔ فریقین کی جانب سے جواب داخل کیئے جانے کے بعد عدالت نے پٹیشن پر سماعت کیئے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔
عیا ں رہے کہ ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدنے مارچ 2019 میں نیپال کا سفر کیا تھا اور وہاں ویدیک سائنس اور ماڈرن سائنس کے عنوان پر منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی تھی، ملزم کے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر کرنے کا علم ہوتے ہی بم دھماکہ متاثرین نے خصوصی این آئی اے عدالت سے رجوع کیا ہے۔سال 2017 میں ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزم کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی لیکن اس کے باوجود ملزم نے بیرون کا ملک کا سفر کیا۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages