src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شاہد ریشم والا کی انتظامیہ سے اپیل : مالیگاؤں کارپوریشن کے دیہی اسکولوں کو جلد از جلد کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی اور مالی نقصان نہ ہو. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 جون، 2022

شاہد ریشم والا کی انتظامیہ سے اپیل : مالیگاؤں کارپوریشن کے دیہی اسکولوں کو جلد از جلد کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی اور مالی نقصان نہ ہو.


 شاہد ریشم والا کی انتظامیہ سے اپیل : مالیگاؤں کارپوریشن کے دیہی اسکولوں کو جلد از جلد کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی اور مالی نقصان  نہ ہو. 




مالیگاؤں (پریس ریلیز) مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں چونکہ مزدور پیشہ افراد سکونت پذیر ہیں. مشینوں سے کھیلنے والے یہ آہن گر رات دن اپنا خون پسینہ ایک کرکے پیٹ کی آگ بجھانے کا انتظام کرتے ہیں. شہر کی بیشتر  عوام روز کنواں کھودو اور روز پانی پیو والی ایک چیلنج بھری زندگی جینے پر مجبور  ہیں. شہر کی میونسپل کارپوریشن کی اسکولوں میں ان ہی محنت کش افراد کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں . ان بچوں کو  مالیگاؤں کارپوریشن کے اسکولوں کو حکومت کی طرف سے کتابوں کی فراہمی کی جاتی ہے. مالیگاؤں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے لیکن اب تک مالیگاؤں شہر کے دیہی علاقوں کے (کارپوریشن کی حدود میں شامل 8 دیہات)     میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں کو وہ مفت نصابی کتابیں دستیاب نہیں ہوئی ہیں جو طلباء کو حکومت کی طرف سے ملتی ہیں، جس سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔  اس کے علاوہ چونکہ ان اسکولوں میں شہر کے غریب طبقے کے بچے پڑھتے ہیں، جوکہ پرائیویٹ دکانوں سے کتابیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔  تاہم مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  اگرچہ انتظامیہ آپ کو ایک عاجزانہ بیان دے رہی ہے کہ اصل صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقے کے اسکولوں کو جلد از جلد نصابی کتب فراہم کی جائیں گی ، لہذا شہر کے ہردلعزیز کارپوریٹر شاہد ریشم والا نے انتظامیہ کو ایک مکتوب کے ذریعے  درخواست کی ہے کہ عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے طلباء کو حلد از جلد کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ ان  کو کسی طرح  کاو تعلیمی اور مالی نقصان نہ پہنچے۔  



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages