ہمارا ملک بلڈوزر سے چلے گا یا قانون سے کل جماعتی تنظیم کا مرکزی حکومت سے سوال
مالیگاؤں : 14جون 2022ءبروز منگل رات دس بجے کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی میٹنگ، مولانا سراج احمد قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر پر گفتگو کی گئی۔
کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کے سرکردہ افراد نے اس میٹنگ میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا۔ ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے مولاسراج احمد قاسمی صاحب نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں مرکزی حکومت سے دو ٹوک انداز میں یہ سوال کرتی ہے کہ ہمارا ملک جس کو آزاد کرانے کے لئے علماء کرام نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے کیا اب وہ بلڈوزرسے چلےگا یا قانون سے، اس لئے کہ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو اسی جرم کے تحت سزا دی جانی چاہئے نہ کہ بے جا ظلم کیا جائے اس موقع پرسیٹھ اکبر اشرفی نے کہا کہ کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اپنا موقف واضح کرے، حکومت کی خاموشی کچھ الگ اشارہ دے رہی ہے، اس وقت یوپی حکومت جس لاقانونیت کا مظاہرہ کررہی ہے اور جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی ملزموں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کررہی ہے جوکہ انتہائی افسوس و تشویش ناک حرکت ہے۔
ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلّی اللّہ وعلیہ آلہ وسلّم کودنیا کا ہر مسلمان اپنی جان اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے۔ بھارت حکومت اچھی طرح ذہن نشین کر لے کہ یہ جو حرکت حکومت کے کارندوں نے کیا ہے اس سے پورے عالم اسلام کا دل زخمی ہوا ہے۔
مولانا جمال ناصرایوبی نے کہا کہ بھارت کاقانون اپنے حق کے مطالبے کیلئے احتجاج کرنے اوراسلام زندہ باد کا نعرہ لگانے کی وجہ سے، کسی کا گھر گرانے کا اور گولی مار کر ہلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسطرح کی ہورہی حرکت پر فوری طور پر روک لگائے۔
اخر میں حافظ اشفاق احمد محمدی نے کہا کہ پھترپھینکنےوالےجوبھی ہوں چاہے وہ کسی بھی ذات و دھرم سے تعلق رکھتے ہوں تحقیق کے بعد ان کو گرفتار کرے اور عدالت میں پیش کرے پھر عدالت جو فیصلہ کرے اس کو نافذ کیا جانا چاہیے۔ یوپی حکومت کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک اورنفرت کو بڑھاوا دینے والا ہے۔ ایسی حرکت سے ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہونے کے بجائے نفرت کا ماحول پیدا ہوگا۔
کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں ایسے حالات میں ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اوراپنا احتجاج قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شاشن اور پرشاسن کو میمورنڈم کی شکل میں دے۔ نیز ملک میں امن وسلامتی کیلئے قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے امن وامان کی فضاء قائم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
آخر میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کے سرکردہ افراد نے اتر پردیش حکومت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف بھر پور انداز میں مذمتی کی۔اور حکومت مہاراشٹر کی تعریف کی کہ امن و امان کوقائم رکھنے کے لئے یہ ملک میں ایک مثال ہے۔ اس سے یوپی حکومت کو سبق لینا چاہیے ۔
مولانا سراج قاسمی کی دعا اور مولانا جمال ناصرایوبی کے شکریہ پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں