src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ای ڈی نے ایکناتھ کھڑسے کو جائیداد خالی کرنے کا نوٹس بھیجا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 5 جون، 2022

ای ڈی نے ایکناتھ کھڑسے کو جائیداد خالی کرنے کا نوٹس بھیجا




ای ڈی نے ایکناتھ کھڑسے کو جائیداد خالی کرنے کا نوٹس بھیجا 




جلگاؤں: (نامہ نگار) این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )نے پھر ایک نوٹس جاری کیا ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزرے سال ضبط کیے گئے کم و بیش پونے چھ کروڑ روپے کے اثاثے دس دنوں کے اندر خالی کریں ۔ 


پونے کی بھوساری ایم آئی ڈی سی کے ایک پلاٹ خریداری معاملے میں ہوئی بدعنوانی کے الزامات کے بعد این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کے خلاف ای ڈی نے جانچ کاروائی شروع کی تھی۔ پچھلے سال ای ڈی نے اسی معاملے میں پوچھ تاچھ کیلئے کھڑسے کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ نوٹس کے بعد ای ڈی نے  ماہ اگست میں کھڑسے سمیت دیگر چار لوگوں کی 11 جائیدادیں ضبط کی تھیں۔ ان میں کھڑسے کی جلگاؤں اور لوناولا میں موجود 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط کر لی گئی تھیں۔ موصولہ معلومات کے مطابق کھڑسے نے ای ڈی نوٹس ملنے کی تصدیق کی ہے اور یہ کہا کہ "میرے نام پر صرف ایک پلاٹ ہے۔ اس پر کوئی تعمیری کام بھی نہیں ہوا ہے۔ اس لیے یہ پلاٹ خالی کرنے کا کوئی معاملہ  نہیں بنتا ہے ۔"


موصولہ مزید معلومات کے مطابق یہ جائیدادیں لوناولا، پونے، جلگاؤں، ناسک، ممبئی میں واقع ہیں۔ کھڑسے کے نام پر جلگاؤں شہر کے مہرون علاقے میں ایک پلاٹ کا  50% مالکانہ حصہ ہے۔ بقیہ جائیداد ان کی اہلیہ منداکنی کھڑسے اور داماد گریش چودھری کے نام پر ہے۔ ایکناتھ کھڑسے کے ساتھ منداکنی کھڑسے اور گریش چودھری کو بھی ای ڈی نے نوٹس جاری کیا ہے۔انہیں بھی ضبط کی گئی جائیداد کو 10 دن کے اندر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔ ضبط شدہ جائیداد مزید کاروائی کی سمت طئے ہونے تک ای ڈی کے مکمل قبضے میں رہے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages