بزم ماٸل کے زیر اہتمام شعری و ادبی نشست سلسلہ نمبر 11 کامیابی سے ہمکنار
الحمد اللہ گزشتہ جمعہ 3 جون 2022 کو بزم ماٸل کی جانب سے گولڈن نگر تاج الیکٹرک کے اوپر ایک شعری و ادبی نشست منعقد کی گٸ جس میں شہر عزیز کے اردو سے محبت رکھنے والے سرکردہ افراد شامل تھے۔ مہمانان میں امتیاز سیٹھ, حاجی اشتیاق آٹو کنسلٹ, الطاف سیٹھ, فیاض سر, اسرار سیٹھ, عبدالرحیم گڈو, اعظم چشت, ابرار کلّن, شفیع ٹیلر, شمامہ بھاٸی, عبدالرزاق ہوٹل والے اور پٹنہ بہار سے آئے ہوئے بڑے ہی خاص مہمان (بشیر انصاری) بھی موجود تھے۔
نشست کی صدارت جناب علی حسن صاحب (شوشل ورکر) نے فرماٸی اور جناب قطب الدین راہی صاحب, جناب زبیر ماسٹر صاحب کی زیر سرپرستی میں اور روحِ رواں ایوب ثمر کی موجودگی میں نشست بہت ہی بہترین انداز سے کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوٸی ۔
کنوینرس ابواللیث کامرانی, انس انجم,.اشفاق نظر اور منتظمی قاسم سینٸر, آفاق آرٹسٹ و شفیق حسن صاحب کی بہترین نظامت میں ان شعراء بے اپنے کلام پیش کئے.
اشفاق نظر۔مصطفے کمال حبیبی۔انیس عاصی۔اسراٸیل وفا۔عمران سمیع۔قاسم قمر (سینٸر)۔عزیز ساگر۔ ابواللیث کامرانی, شفیق حسن, مختار عاشق, روشن انداز, منتظم عاصی, محی الدین مجاہد, ایوب ثمر, زبیر ماسٹر, قطب الدین راہی اور دیگر شعراء نے اپنے کلام سے نشست کو چار چاند لگا دیے۔ ادارۂ ستارہ ہند اللہ پاک سے دعا گو ہے کہ اسی طرح بزم ماٸل اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے۔
گلزار ہیں ہم اس بزم کے اور یہ بزم ہماری گلشن ہے
ہر رنگ کی خوشبو سے دیکھو مہکا ہوا اپنا آنگن ہے
منجانب۔۔۔۔ ادارہ ستارہ ہند گولڈن نگر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں