src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ۱۲ نومبر معاملہ: مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین سے ناسک سینٹرل جیل میں ملاقات کی- - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 25 مئی، 2022

۱۲ نومبر معاملہ: مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین سے ناسک سینٹرل جیل میں ملاقات کی-

 




 ۱۲ نومبر معاملہ: مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین سے ناسک سینٹرل جیل میں ملاقات کی-


 مالیگاؤں :  گذشتہ سال 12 نومبر کو ہوئے تشدد کے معاملے میں جنتادل سیکولر، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور انکی ٹیم کی کوششوں سے 25 سے زائد ملزمین ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں- لیکن آج بھی 30 سے زائد افراد قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں اور ناسک سینٹرل جیل میں ہیں- مقامی عدالت سے ضمانت نامنظور ہونے کے بعد اب ممبئی ہائی کورٹ میں قانونی جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- اس دوران گرمی کی تعطیلات شروع ہوجانے کیوجہ سے ہائی کورٹ میں سنوائی نہیں ہوسکی ہے-


محروسین کو حوصلہ دینے اور انہیں موجودہ صورتحال سے واقف کرنے کے لیے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی آج بروز بدھ اپنے رفقاء کیساتھ ناسک سینٹرل جیل پہنچے- وہاں انھوں نے ناصر کرانہ والا، رضوان بیٹری والا اور دیگر محروسین سے ملاقات کی اور قانونی امور پر گفتگو کی- مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ شہر یان نے انہیں بھلایا نہیں ہے-

ہائی کورٹ میں قانونی جدوجہد کے لیے سینئر وکلاء کیساتھ ملکر حکمت عملی تیار کی جاچکی ہے- گرمی کی تعطیلات کے بعد جیسے ہی ہائی کورٹ دوبارہ شروع ہوگی، جنتادل سیکولر کی جانب سے محروسین کی رہائی کے لیے پوری طاقت سے قانونی جدوجہد کی جائیگی، اسطرح کا تیقن بھی مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین کو دیا- انھوں نے محروسین کو ناامید نہ ہونے اور ہمت سے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاح دی اور یقین دلایا کہ پورا شہر انکی رہائی کے لیے دعا کررہا ہے- اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کیساتھ نظیر خان، عمران بیٹری والا اور عمران عبدالباقی بھی موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages