src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : جنتادل سیکولر نے مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں میونسپل کمشنر کو مطالباتی مکتوب دیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 25 مئی، 2022

مالیگاؤں : جنتادل سیکولر نے مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں میونسپل کمشنر کو مطالباتی مکتوب دیا

 



مالیگاؤں : جنتادل سیکولر نے مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں میونسپل کمشنر کو مطالباتی مکتوب دیا  




مطالبات  پورا نہ ہونے کی صورت میں 2 جون سے کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف سخت عوامی احتجاج کا عندیہ

  مالیگاؤں : متحدہ محاذ (مہاگٹھ بندھن آگھاڑی) کی گٹ نیتا اور جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد اور متحدہ محاذ کے دیگر کارپوریٹروں نے کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سے پانچ اہم مطالبات کیے ہیں جن میں عیدگاہ پر جاگنگ ٹریک کے کام کو فوراً بند کرنا، پانی پٹی میں ہونے والے اضافے کو روکنا اور فنڈ کی غیر مناسب تقسیم کے چلتے ریاستی حکومت کے 100 کروڑ کے فنڈ سے ہونے والے کاموں کو رد کرنا شامل ہیں- اس ضمن میں آج بروز بدھ کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں متحدہ محاذ کے وفد نے ایک مطالباتی مکتوب کمشنر بھالچندر گوساوی کو دیا- مطالبات نہ پورا ہونے کی صورت میں کارپوریشن انتظامیہ کی خلاف سخت عوامی احتجاج کیا جائیگا جسکی شروعات 2 جون سے ہوگی، ایسا مکتوب میں کہا گیا ہے- مکتوب میں درج مطالبات کی تفصیل ذیل کے مطابق ہے-

1- ریاستی حکومت کے محکمہ شہری ترقیات نے فیصلہ کیا ہیکہ شہر مالیگاؤں میں 22 ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے جسکے لیے درکار فنڈ کا 70 فیصد ریاستی حکومت مہیا کرائیگی جبکہ بقیہ ۳۰ فیصد رقم کارپوریشن ادا کریگی- لیکن اس فیصلے سے عوام میں ناراضگی ہے کیونکہ شہر کے سینٹرل حلقے میں جہاں بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے وہاں صرف 7 کروڑ کے فنڈ کا کام کیا جائیگا اور بقیہ 93 کروڑ کے کام ندی کے اس پار کیے جائیں گے- یہ سینٹرل حلقے کی عوام جسکے ٹیکس سے کارپوریشن چلتی ہے،کیساتھ سراسر ناانصافی ہے- اسلیے کارپوریشن ان 22 کاموں کو نامنظور کرے-

2- کارپوریشن نے لشکروالی عید گاہ پر تعمیر ہورہے جاگنگ ٹریک کا این او سی رد کردیا ہے- ہونا یہ چاہیے تھا کہ این او سی نامنظور ہونے کے بعد کارپوریشن جاگنگ ٹریک کا کام کررہے ٹھیکیدار کو کام بند کرنے کی نوٹس دیتی اور کام رکوایا جاتا- لیکن ایسا ہوا نہیں اور جاگنگ ٹریک کا کام جاری رہا- متحدہ محاذ کا مطالبہ ہیکہ کارپوریشن انتظامیہ جاگنگ ٹریک کے کام کو فوراً بند کروائے-

3- حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق کارپوریشن کسی کام کا پرائیویٹ ٹھیکہ اس وقت ہی دے سکتی ہے جب اس کام کے لیے درکار بجٹ میں ۱۰-۱۵ فیصد کی بچت ہو- لیکن شہر میں صاف صفائی کے لیے پرائیویٹ ٹھیکہ دینے کیوجہ سے کارپوریشن میں بجٹ سے تقریباً دوگنا خرچ کرنا پڑرہا ہے- اسکے علاوہ ٹھیکیدار کی لاپرواہی کیوجہ سے شہر میں صاف صفائی کا فقدان ہے اور مچھروں کی بہتات سے عوام پریشان ہے- متحدہ محاذ کا مطالبہ ہیکہ کارپوریشن مذکورہ ٹھیکہ فوراً رد کرے-

4- شہید عبدالحمید روڈ (کسمبا روڈ) اور آگرہ روڈ کی تعمیر میں بھی بدعنوانی کا شبہ ہے- دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لیے جو جمبو بجٹ منظور کیا گیا ہے اس لحاظ سے کام نہیں ہورہا ہے- بجٹ میں جس لمبائی اور چوڑائی کی روڈ بنانے کی بات کی گئی ہے اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور غیر معیاری کم کیا جارہا ہے- متحدہ محاذ کا مطالبہ ہیکہ کارپوریشن کمشنر ان سڑکوں کی تعمیر کی جانچ کریں اور غیر معیاری کام ہونے کی بنا پر ٹھیکیدار کے بل میں کٹوتی کی جائے اور وارڈ انجینئر پر بھی کاروائی کی جائے-

5- UIDSSMT یوجنا کے مطابق 2007 سے ہر سال پانی پٹی میں 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے- آج پانی پٹی 3000 تک پہنچ چکی ہے جسکی وجہ سے شہریان پر اضافی مالی بوجھ بڑھ گیا ہے- اسلیے کارپوریشن عوام کو پانی پٹی میں ہونے والی اضافے کو روکنے کا تیقن دے-

مذکورہ پانچ مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف سخت عوام احتجاج 2 جون سے شروع کیا جائیگا- اسطرح کا انتباہ متحدہ محاذ کی جانب سے دیا گیا ہے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages